قومی

Election Results 2023: راجستھان میں اشوک گہلوت نے تسلیم کی شکست، گورنر سے ملاقات کرکے سونپا استعفیٰ

Rajasthan Assembly Election Results 2023: راجستھان اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد اشوک گہلوت نے راجستھان کے گورنر کلراج مشرا سے ملاقات کرکے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ راجستھان میں بی جے پی نے بڑی جیت حاصل کی ہے۔ 200 اراکین والی اسمبلی میں 199 سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہوئی تھی، جس میں سے بی جے پی نے 115 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ابتدائی رجحانات میں کانگریس اور بی جے پی میں زبردست ٹکر دیکھنے کو ملی تھی، لیکن جیسے جیسے ووٹوں کی گنتی آگے بڑھتی گئی، بی جے پی کی سیٹوں میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔

رجحانات سامنے آنے کے بعد کانگریس خیمے میں مایوسی چھاگئی تو دوسری طرف بی جے پی کارکنان میں زبردست جوش دیکھنے کو ملا۔ کارکنان نے جے پور میں ڈھول تاشوں کے ساتھ جشن مناتے ہوئے ایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کیں۔ واضح رہے کہ 10 میں سے 6 ایگزٹ پول میں راجستھان میں بی جے پی کی جیت کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ وہیں ایگزٹ پول سے الگ ہفتہ کی شام اشوک گہلوت نے کانگریس کو واضح اکثریت ملنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے ساتھ کانگریس پیچھے ہوتی چلی گئی اور بی جے پی نے جیت کے لئے راستہ ہموارکرلیا۔

سال 2018 کے مقابلے کم ہوئی کانگریس کی سیٹ

ابھی تک کے رجحانات جو اب نتائج میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں۔ وہاں کانگریس کافی پیچھے ہے۔ اسے صرف 69 سیٹوں پراکتفا کرنا پڑسکتا ہے۔ سال 2018 کے اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے  اقتدار کی کنجی سنبھالی تھی۔ لیکن اس بار بی جے پی 115 سیٹوں کے ساتھ اقتدار پرقابض ہوگئی ہے۔ اس طرح سے راجستھان میں 5 سالوں کے بعد اقتدارمنتقلی کا ٹرینڈ اس بار بھی قائم رہا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

19 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago