قومی

Election Commission actions on RUPP بہار اسمبلی الیکشن سے الیکشن کمیشن نے لیا ایسا فیصلہ، ان پارٹیوں کو لگے گا بڑا جھٹکا

Election Commission of India actions on RUPP: الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے جمعرات (26 جون) کو رجسٹرڈ غیرتسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں سے متعلق ایک بیان جاری کیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس نے 345 رجسٹرڈ منظور شدہ سیاسی پارٹیوں کو فہرست سے ہٹانے کی کارروائی شروع کردی ہے۔ اس میں وہ سبھی پارٹیاں شامل ہیں، جو 2019 سے گزشتہ 6 سالوں میں ایک بھی الیکشن لڑنے کی ضروری شرائط کو پورا کرنے میں بھی ناکام رہی ہیں۔

الیکشن کمیشن 2001 سے اب تک تین سے چار بارکرچکا ہے کارروائی

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان سیاسی جماعتوں کے دفاترباضابطہ طور پرکہیں موجود نہیں ہوسکتے۔ کمیشن نے مزید کہا کہ یہ 345 سیاسی جماعتیں ملک بھرکی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے ہیں۔ کمیشن کے افسران نے بتایا کہ 2001 سے اب تک الیکشن کمیشن تین سے چارمرتبہ غیرفعال آریوپی پی کوختم کرنے کا عمل مکمل کرچکا ہے۔

سپریم کورٹ نے لگادی تھی روک، الیکشن کمیشن نے نکال لیا دوسرا راستہ

اس سے قبل ملک کی سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو سیاسی جماعتوں کی شناخت ختم کرنے سے یہ کہتے ہوئے روک دیا تھا کہ ایسا کرنا قانون کے تحت مشروع نہیں ہے۔ تاہم کمیشن نے فریقین کو فہرست سے نکالنے کا طریقہ تلاش کرلیا ہے۔ کمیشن کے ایک سابق اہلکارنے کہا کہ فہرست سے نکالی گئی جماعتوں کوالیکشن اتھارٹی کی جانب سے نئی شناخت دیئے بغیردوبارہ فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ملک میں اس وقت ہیں 6 قومی اور 67 ریاستی سطح کی منظور شدہ سیاسی پارٹیاں

ملک میں 2,800  سے زیادہ آریوپی پی کے علاوہ 6 قومی اور 67 ریاستی سطح پر منظورشدہ سیاسی پارٹیاں ہیں۔ افسران نے کہا کہ کمیشن کے علم میں آیا ہے کہ موجودہ وقت میں کمیشن کے پاس 2,800  سے زیادہ آریوپی پی میں سے کئی ایسی سیاسی پارٹیاں ضروری شرائط کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے یہ قدم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے اٹھایا

یہ قدم بہار اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اٹھایا ہے۔ ایسی صورت حال میں فہرست سے نکالی گئی تمام جماعتیں الیکشن لڑنے کے لیے اپنے امیدوار نہیں اتار سکتیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

12 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

39 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago