قومی

EC announces by-elections: الیکشن کمیشن نے چار ریاستوں کی پانچ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا کیا اعلان، جاری کیا شیڈول

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) نے گجرات، کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال کی پانچ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ ان سیٹوں پر ووٹنگ 19 جون کو ہوگی جب کہ ووٹوں کی گنتی 23 جون کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اتوار کو اپنے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی اور چار ریاستوں- کیرالہ، گجرات، پنجاب اور مغربی بنگال کے پانچ اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان کیا۔

ان سیٹوں پر ہوں گے ضمنی انتخابات

الیکشن کمیشن نے کہا کہ گجرات میں کڑی (ایس سی) اور ویساوادر اسمبلی سیٹوں، کیرالہ میں نیلمبور، پنجاب میں لدھیانہ اور مغربی بنگال میں کالی گنج اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل 26 مئی 2025 (پیر) کو گزٹ نوٹیفکیشن کے اجراء کے ساتھ شروع ہوگا۔

وہیں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 2 جون (پیر) مقرر کی گئی ہے، جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 جون (منگل) کو ہوگی۔ امیدوار 5 جون (جمعرات) تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ اس کے بعد 19 جون 2025 (جمعرات) کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23 جون (پیر) کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام انتخابی عمل 25 جون 2025 (بدھ) تک مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ ہیں اہم تاریخیں:

گزٹ نوٹیفکیشن کے اجراء کی تاریخ: 26 مئی 2025 (پیر)

نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ: 2 جون 2025 (پیر)

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ: 3 جون 2025 (منگل)

امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ: 5 جون 2025 (جمعرات)

ووٹنگ کی تاریخ: 19 جون 2025 (جمعرات)

ووٹوں کی گنتی کی تاریخ: 23 جون 2025 (پیر)

انتخابی عمل کی تکمیل کی آخری تاریخ: 25 جون 2025 (بدھ)

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں اور ووٹرز سے پرامن اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ جن ریاستوں میں یہ ضمنی اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، وہاں مختلف پارٹیوں کی حکومتیں ہیں۔ بنگال میں ٹی ایم سی، گجرات میں بی جے پی، پنجاب میں اے اے پی اور کیرالہ میں سی پی آئی (ایم) کی حکومت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان ضمنی انتخابات کو اہم مانا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

6 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

6 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

6 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

7 hours ago