بھارت ایکسپریس۔
Eid-ul-Adha 2023: پورے ملک میں عیدالاضحیٰ کا تہوار انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ منایا جار ہا ہے۔ عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے لئے عیدگاہوں اورمساجد میں صبح سے فرزندان توحید جمع ہونے لگے۔ صبح 6 بجے سے عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی ہونے لگی تھی۔ مسلمانوں عیدالاضحیٰ کے موقع پر اللہ کی بارگاہ میں قربانی پیش کرتے ہیں۔
دراصل اسلامی کلینڈرکے لحاظ سے دو عید منائی جاتی ہے۔ پہلا عید الفطراور دوسرا عیدالاضحیٰ۔ آج دوسری عید منائی جا رہی ہے۔ نمازعیدالاضحیٰ کے بعد اللہ کی بارگاہ میں قربانی پیش کی جاتی ہے۔
وہیں، عیدالاضحیٰ کی نماز آج ملک بھرمیں پرامن ماحول میں ادا کی گئی۔ کچھ ریاستوں میں بارش کی وجہ سے کھلے میدان میں نماز ادا نہیں کی جا سکی جس کی وجہ سے مساجد میں زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ حالانکہ کچھ ریاستیں ایسی بھی رہیں جہاں دھوپ کی تپش میں لوگوں کو نمازِ عید ادا کرنی پڑی۔
ملک کی راجدھانی دہلی میں کچھ مقامات پر بارش ضرور ہوئی، لیکن عید کی نماز میں زیادہ رخنہ پیدا نہیں ہوا۔ تاریخی جامع مسجد میں ہر بار کی طرح نماز میں بوڑھے، جوان اور بچوں کا جم غفیر شامل ہوا۔ نماز کے بعد ملک میں امن و امان اور خیر سگالی و بھائی چارہ کے لیے دعا کرائی گئی۔ بعد ازاں بڑے اور بچوں نے گلے مل کر سبھی کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر جامع مسجد کے علاوہ دہلی کے دیگر اہم مساجد اور عیدگاہوں میں پولیس کی سخت سیکورٹی دی گئی۔
بھارت ایکسپریس۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…