رمضان کا مقدس مہینہ سایہ فگن ہے۔ آخری عشرہ اپنے پورے آب وتاب کے ساتھ رواں دواں ہے۔۔ رمضان کا مہینہ بھی اب ختم ہونے کے قریب ہے اور ماہ شوال کی آمد آمد ہے۔ ایسے میں ایک سوال اب ہر کسی کے ذہن میں پیدا ہونے لگاہے کہ آخرشوال کا چاند کب نظرآئے گا ،یعنی عید کب ہوگی، وہ دن اور تاریخ کیا ہوگی ،اس سے متعلق اب ایک طرف جہاں گھر گھر باتیں ہونے لگی ہیں وہیں دوسری جانب لوگ ایک دوسرے سے پوچھنے بھی لگے ہیں تاکہ عید کی تیاریاں وقت سے پہلے ہی مکمل کرلی جائیں ۔ عوامی جستجو کو دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات کی جانب سے اور ماہرین فلکیات کی جانب سے پیشن گوئیاں بھی شروع ہوچکی ہیں ۔
عرب وعجم کے ماہرین فلکیات کی جانب سے یہ پیشن گوئی کی جارہی ہے کہ عرب ممالک میں 8اپریل کو شوال کا چاند نظرآسکتا ہے ۔ ایسی صورت میں سعودی عرب سمیت بیشتر عرب ممالک میں 9 اپریل کو عید کی نماز ادا کی جاسکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر ایشائی ممالک یعنی ہندوستان پاکستان اور بنگلہ دیش افغانستان میں ایک دن بعد یعنی دس اپریل کو عید منائی جائے گی ،یعنی 9 اپریل کو ایشائی ممالک میں عید کا چاند نظرآسکتا ہے اور شوال کا مہینہ شروع ہوسکتا ہے۔ چونکہ عرب ممالک اور ایشائی ممالک میں چاند کی روئیت کے بارے میں عام طور پر ایک دن کا فاصلہ دیکھنے کو ملتا رہا ہے۔
ایشائی ممالک کے محکمے موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش ہندوستانی وقت کے مطابق 8 اپریل کو رات 10 بج کر 51 منٹ پر ہوگی ،جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اپریل کو ہندوستان اور پاکستان کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جب کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات مطابق 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی اور غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سےزائد ہوگا۔ایسے میں 10اپریل کو ہندوستان پاکستان میں عید کی نماز پڑھنے کے زیادہ امکانات ہیں ۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…