قومی

Importance of Technology in Inclusive Education: تعلیمی بیداری کی جانب سے نئی دہلی میں’’شمولیتی تعلیم میں ٹیکنالوجی کی اہمیت‘‘ پر قومی سیمینار کا انعقاد

نئی دہلی: تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے انسٹی ٹیوٹ تعلیمی بیداری کے زیر اہتمام ’’شمولیتی تعلیم میں ٹیکنالوجی کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر ایک قومی سیمینار نئی دہلی کے سول سروسز آفیسر انسٹی ٹیوٹ، چانکیہ پوری میں منعقد ہوا۔

مہمان خصوصی اور افتتاحی تقریب

سیمینار کے مختلف سیشنز میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر افشارعالم، وائس چانسلر جامعہ ہمدرد یونیورسٹی، پروفیسر (ڈاکٹر) شاہد اختر، چیئرمین این سی ایم آئی ای حکومت ہند، دانش آزاد انصاری، وزیر اقلیتی فلاح و وقف بورڈ، اتر پردیش حکومت، اقرا حسن چودھری، رکن پارلیمنٹ کیرانہ اور ڈاکٹر عبد القدیر، چیئرمین شاہین گروپ نے شرکت کی۔ سیمینار کا افتتاح بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی سالگرہ سے ایک دن قبل ہوا۔  مہمان خصوصی نے شمع روشن کرکے تقریب کا آغاز کیا۔ سیمینار میں ملک بھر کے سماجی کارکنان، تعلیمی ہستیاں، طلبہ و طالبات اور دانشوروں نے حصہ لیا۔

معززین کو گلدستہ اور یادگاری تحائف

تعلیمی بیداری کے قومی صدر ڈاکٹر وسیم اختر، سکریٹری نہال احمد، نوشابہ ممتاز، دہلی کے صوبائی صدر گلشاد چودھری، ڈاکٹر عارض قادری، ڈاکٹر آس محمد، اقرار احمد، معروف حسین، حسام الدین انصاری، شعیب اختر، کامران احمد، ڈاکٹرعلی اصغر، عمران صدیقی، حسنین کمال، مسیح الدین وغیرہ نے مہمان خصوصی اور معززین کو گلدستہ اور یادگاری تحائف دے کر عزت افزائی کی۔

تعلیم ہی کامیابی کا پہلا قرینہ ہے

سیمینار میں مقررین نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت کو سمجھ کر ڈاکٹر عبد کلام نے ملک کو مضبوط بنایا۔ ان کی زندگی نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے لیے قابل تقلید ہے۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت کو نہ صرف خود سمجھا بلکہ اسے عوام تک پہنچانے کے لیے زندگی بھر جدوجہد کی۔ مقررین نے مزید کہا کہ تعلیم کو سب کے لیے قابل رسائی بنا کر ہی ملک کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ سیمینار میں ٹیکنالوجی اور خاص طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے فوائد اور چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال میں صارف بننے کے بجائے تخلیق کار اور حصہ دار بننا بہتر ہے۔

اہم مقررین اور تاثرات

سیمینار میں شامل دیگر اہم مقررین میں کرنل طاہر مصطفیٰ، رجسٹرار جامعہ ہمدرد، دانش آزاد انصاری، وزیراتر پردیش حکومت، رکن پارلیمنٹ اقرا حسن، ڈاکٹر عبدالقیوم، انیس کُٹّی، محمد قمرالدین انصاری، نور نواز خان، پروفیسر خورشید انصاری، ماہی خان، ڈاکٹر علی اصغر، انیس کُٹّی، فاروق صدیقی (AMP) وغیرہ شامل تھے۔

تعلیمی بیداری ویب سائٹ کا افتتاح

اس موقع پر دانش آزاد انصاری نے تعلیمی بیداری ویب سائٹ کا رسمی افتتاحی بھی کیا۔ سیمینار میں تعلیم، ادب، کھیل اور سماجی خدمت کے شعبوں میں کام کرنے والے ملک کے متعدد ممتاز افراد کو اعزاز سے نوازا گیا۔ تعلیمی بیداری دہلی کے صوبائی صدر گلشاد چودھری نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار کے مختلف سیشنز کی نظامت پروفیسر خورشید انصاری، ڈاکٹرعلی اصغر اور صغیرخاکسار نے کی۔ آخر میں تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹ آف پارٹسپیشن فراہم کیے گئے۔

اس موقع پر سیمینار میں ثمینہ خان، جاوید ملک، محمد جمیل صدیقی، عرفان ملک، مہتاب عالم، ثریا کوثر، مبصرہ، امجد علی خان، صفی الرحمن، محمد سالک، محمد ریحان، زین الدین، عدنان، محمد صوفیان، شاداب عالم، ونے کمار کے علاوہ سیکڑوں شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

3 hours ago