نئی دہلی: نریندرمودی نے پیر کے روز ملک کے تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے کیمپس کو صنعتی اشتراک اور تحقیق پر مبنی تعلیم کے مراکز کے طور پر ترقی دیں تاکہ طلبہ کو حقیقی دنیا کا عملی تجربہ حاصل ہو سکے۔ وزیراعظم نے یہ بات بجٹ کے بعد منعقد ہونے والے ایک ویبینار سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیم، روزگار اور صنعت کے درمیان بہتر تال میل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اے وی جی سی سیکٹر کو فروغ دینے پر زور
وزیر اعظم نے خطاب کے دوران AVGC Sector (اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامکس) کے شعبے کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تیزی سے اختراع پر مبنی معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں کو صنعت اور تحقیق کے ساتھ زیادہ مضبوطی سے جوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ویبینار میں سنجیدہ بحث ہونی چاہیے کہ کس طرح تعلیمی اداروں کے کیمپس کو صنعت کے اشتراک اور تحقیق پر مبنی تعلیم کے مراکز کے طور پر ترقی دی جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اداروں، صنعت اور ماہرین تعلیم کے درمیان مضبوط رابطہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان مباحث کے ذریعے مستقبل کے لیے ایک مضبوط روڈ میپ تیار ہوگا اور ترقی یافتہ بھارت کی بنیاد مزید مضبوط ہوگی۔
نوجوانوں کی سوچ ملک کی سب سے بڑی طاقت
انہوں نے کہا کہ بھارت کے نوجوانوں کی بدلتی ہوئی سوچ ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے، اس لیے تعلیمی نظام کو بھی اسی کے مطابق ترقی دینا ضروری ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ تعلیم کو روزگار اور کاروباری مواقع سے جوڑا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ National Education Policy 2020 ایسا مضبوط بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتی ہے جس کے ذریعے نصاب کو بازار کی ضروریات اور حقیقی معیشت کے مطابق بنایا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر Artificial Intelligence، آٹومیشن اور ڈیجیٹل معیشت جیسے شعبوں میں اس کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے نظام کو حقیقی معیشت سے جوڑنے کے عمل کو مزید تیز کرنا ہوگا۔
STEM شعبوں میں خواتین کی بڑھتی شرکت
وزیراعظم نے STEM کے شعبوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ بیٹیوں کو مستقبل کی جدید ٹیکنالوجیز میں برابر کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ وزیر اعظم نے ایک مضبوط ریسرچ ایکو سسٹم کی ضرورت پر بھی زور دیا جہاں نوجوان محققین کو بغیر کسی رکاوٹ کے نئے خیالات اور تجربات کرنے کے بھرپور مواقع مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا جہاں نوجوان محققین نئی دریافتوں اور تخلیقی خیالات پر کھل کر کام کر سکیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
لال بہادر شاستری نے اقتدار کی بلند ترین منزل پر پہنچ کر بھی عام آدمی…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے اور مہاراشٹر میں نافذ SIR واپس لینے کے…
یہ کنسرٹ بنگلورو میں ہوا تھا۔ مجھے پیشہ ورانہ ریکارڈنگ کے بجائے مداحوں کی جانب…
اس تاریخی گولڈ میڈل کے ساتھ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے لاس اینجلس 2028 اولمپک…
نئی دہلی کے پی ایم شری اسکول میں ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ کے تحت خصوصی…
وزیراعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو بھی ان کی یوم…