قومی

NEET UG Re-Exam 21 June 2026 on Sunday: دوبارہ امتحان 21 جون کو ہوگا،اگلے سال سے امتحان کمپیوٹر بیسڈ، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے پیپر لیک اسکینڈل کے درمیان کیا اہم اعلان

نئی دہلی: نیٹ پیپر لیک معاملے کے بعد مرکزی حکومت نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال سے NEET امتحان او ایم آر شیٹ کے بجائے مکمل طور پر کمپیوٹر بیسڈ ہوگا۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں اس اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے مستقبل کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔دھرمیندر پردھان نے بتایا کہ NEET-UG 2026 کا امتحان، جو پہلے 3 مئی کو منعقد ہوا تھا، پیپر لیک کے انکشاف کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔ اب یہ امتحان دوبارہ 21 جون کو لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے طلبہ کے مفاد میں فوری کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کر دی ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے پریس کانفرنس میں کئی اہم اعلانات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ دوبارہ ہونے والے امتحان کے لیے طلبہ کو اپنی سہولت کے مطابق امتحانی شہر منتخب کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے گا، جبکہ ایڈمٹ کارڈ 14 جون تک جاری کر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ امتحان میں طلبہ کو 15 منٹ کا اضافی وقت بھی دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 7 مئی کو این ٹی اے کو اطلاع ملی تھی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے کچھ سوالات اصل امتحانی پرچے سے ملتے جلتے ہیں۔ اس کے بعد حکومت اور این ٹی اے نے فوری تحقیقات شروع کیں اور ریاستی ایجنسیوں سے رابطہ کیا۔ جب یہ واضح ہوگیا کہ سوالیہ پرچہ لیک ہوا ہے تو حکومت نے امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا تاکہ ایماندار طلبہ کے مستقبل پر کوئی آنچ نہ آئے۔

دھرمیندر پردھان کی پریس کانفرنس کی اہم جھلکیاں

– NEET کا دوبارہ امتحان 21 جون کو ہوگا۔ ایڈمٹ کارڈ 14 جون تک جاری کیے جائیں گے۔- طلباء کے پاس NEET-UG کے دوبارہ امتحان کے لیے اپنی پسند کا شہر منتخب کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت ہوگا۔- طلباء کو امتحان کے دوران 15 منٹ کا اضافی وقت دیا جائے گا۔- اگلے سال سے، NEET کا امتحان کمپیوٹر پر مبنی ہوگا، OMR پر مبنی نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کمپیوٹر بیسڈ امتحان سے شفافیت بڑھے گی اور پیپر لیک جیسے واقعات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ حکومت کو امید ہے کہ اس نئے نظام سے طلبہ کو زیادہ محفوظ اور منصفانہ امتحانی ماحول ملے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

9 minutes ago

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

38 minutes ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

1 hour ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

2 hours ago