مغربی بنگال میں وقف جائیداد سے متعلق بڑی جانکاری سامنے آئی ہے۔
لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل پاس ہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملک میں ریلوے اورفوج کے بعد اوقاف کی جائیداد تیسرے مقام پرہے۔ اوقاف کی جائیداد کہاں کہاں پھیلی ہوئی ہے، اس پربھی بحث چل رہی ہے۔ اسی درمیان مغربی بنگال میں وقف جائیداد کے بارے میں ایک حیران کرنے والی جانکاری سامنے آئی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایڈن گارڈن سے لے کرفورٹ ولیم، مہاکرن اوریہاں تک کہ علی پورچڑیا گھرکا نصف حصہ بھی اوقاف کی جائیداد ہے۔
یہ دعویٰ بھلے ہی غیریقینی لگے، لیکن سچ یہی ہے۔ وقف جائیدادیں پورے ملک میں ہیں۔ مغربی بنگال کے پاس بھی کافی جائیدادیں ہیں۔ وقف کے ایک طبقے کا دعویٰ ہے کہ کولکاتا ایئرپورٹ کا ایک حصہ، راج بھون، ایڈن گارڈن، فورٹ ولیم، مہاکرن اورعلی پورچڑیا گھرکا نصف حصہ حقیقت میں اوقاف کی جائیداد ہیں۔ اس فہرست میں موہن باگان کلب، ایسٹ بنگال اورمحمڈن کلب کی زمینیں بھی شامل ہیں۔
راجیہ سبھا میں اٹھا سوال
بی جے پی ترجمان کیا گھوش نے کہا کہ ایک ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اورمذہبی لیڈرنے دعویٰ کیا ہے کہ ایڈن گارڈن، راج بھون اورپورا ساؤتھ کولکاتا وقف کی جائیداد ہے۔ تاہم اس دعوے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ہے۔ حال ہی میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ شمک بھٹا چاریہ نے ریاست کی اوقاف کی جائیداد سے متعلق راجیہ سبھا میں سوال اٹھایا تھا۔
بنگال میں80548 اوقاف کی جائیداد
ریاست کی کتنی اوقاف جائیداد کا استعمال تعلیم اورصحت کے مقاصد کے لئے کیا گیا ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورکرن رجیجونے کہا کہ مغربی بنگال میں وقف جائیداد کی کل تعداد 80,548 ہے۔ موجودہ وقت میں 380 وقف جائیداد پرقبضہ ہے۔ وقف بورڈ ان کے لئے کرایہ بھی وصول کرتا ہے۔ مرکزکی جانکاری کے مطابق، کولکاتا کے دواہم کلب، رائل کلکتہ گولف کلب اورٹالی گنج کلب بھی وقف جائیداد پرواقع ہیں، ان کے لئے انہیں کرایہ دینا ہوتا ہے۔ دونوں کلبوں کوسالانہ 18 لاکھ 88 ہزار224 روپیوں کی ادائیگی کی گئی تھی۔
وقف جائیداد پربنے ہیں اسپتال اوراسکول
کرن رجیجونے یہ بھی بتایا کہ کن اوقاف کی جائیدادوں کا استعمال عام لوگوں کے فائدہ کے لئے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں 4 وقف جائیداد پر ماڈل انگریزی اسکول بنائے گئے ہیں۔ 19 جائیداد پرمسلم مردوں اورخواتین کے لئے ہاسٹل ہیں۔ 9 جائیدادوں میں اسپتال اورڈسپنسری ہیں اور158 جائیدادوں میں اسکول ہیں۔ اس کے علاوہ بیربھوم کے پاتھرچاپاری میں ایک وقف جائیداد پرایک شاپنگ کامپلیکس بنایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
مہاراشٹر الیکشن پر بات کرتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ بی جے پی نے 150…
امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جھٹکا دیتے ہوئے ایران پر…
زمین کی رجسٹری میں اسٹامپ چوری کے معاملے میں ڈی ایم کورٹ نے سابق رکن…
رحمانی نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں ہم نے ملک بھر کے مسلمانوں کے…
مانیٹری پالیسی پیش کرتے ہوئے آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے کہا کہ…
وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ٹرمپ کی دوستی سب کو معلوم ہے۔ دونوں…