قومی

EC Releases 2003 Voter List in Bihar: بہار میں ووٹر لسٹ پر خصوصی نظرِ ثانی کے دوران الیکشن کمیشن کا بڑا قدم، 2003 کی ووٹر لسٹ جاری کی، جانیے کیوں نہایت اہم ہے کمیشن کا یہ قدم

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پیر کو بہار کی 2003 کے انتخابی فہرستوں کو اپنی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا ہے، جس میں 4.96 کروڑ ووٹرز کی تفصیلات شامل ہیں۔ اس اقدام سے اسپیشل انٹینسیو رویژن (SIR) کی جاری مشق میں نمایاں طور پر آسانی پیدا ہونے کی توقع ہے، کیوں کہ تقریباً 60% ووٹرز کو اب معاون دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایک سرکاری بیان میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ جن افراد کے نام 2003 کی فہرست میں شامل ہیں، انھیں صرف اپنی تفصیلات کی تصدیق کرنے اور مکمل شدہ گنتی فارم جمع کرانے کی ضرورت ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا کہ ’’SIR کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی اہل ووٹر باقی نہ رہے اور کوئی نااہل ووٹر شامل نہ ہو۔ ایک لاکھ سے زیادہ رضاکار بوڑھوں، معذوروں (PwDs)، بیماروں اور پسماندہ طبقوں کے فارم بھرنے میں مدد کر رہے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ ای سی آئی کی 24 جون 2025 کی ہدایات کے پیرا 5 کے مطابق، چیف الیکٹورل آفیسرز (CEOs)، ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسرز (DEOs) اور الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (EROs) کو 2003 کی انتخابی فہرستیں تمام بوتھ لیول آفیسرز (BLOs) کو ہارڈ کاپی میں اور آسان رسائی کے لیے آن لائن دستیاب کرنی ہیں۔ اب ان کو فارم جمع کرانے کے دوران دستاویزی ثبوت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ ’’2003 کی فہرستوں میں درج نہ ہونے والے ووٹرز بھی 2003 کی انتخابی فہرست سے اپنی والدہ یا والد کا نام ثبوت کے طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔ ایسے معاملات میں کسی اضافی دستاویز کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صرف انتخاب کنندہ کو مکمل شدہ فارم کے ساتھ اپنے لیے دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔‘‘

کمیشن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہر الیکشن سے پہلے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کے سیکشن 21(2)(a) کے تحت ایک قانونی ضرورت ہے اور الیکٹرز رولز 1960 کے قاعدہ 25 کے تحت ایک ایسا عمل ہے جو کمیشن 75 سالوں سے مسلسل کرتا آ رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی 31 اکتوبر کو ایکتا نگر میں فاریسٹ ایکو ٹریل کا کریں گے افتتاح

’ٹریل آف یونائیٹڈ انڈیا‘ نامی 2.62 کلومیٹر طویل ایکو ٹریل قومی یکجہتی کے دن سیاحوں…

25 minutes ago

PM Modi calls for bold innovation: ہندوستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اپنائے، جرات مندانہ اختراع کرے اور دنیا کی قیادت کرے: وزیراعظم مودی

ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2026 سے خطاب، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان…

31 minutes ago

Canadian Open: کینیڈا اوپن، انگلینڈ کی کھلاڑی کو شکست دے کر اناہت ’کینیڈین ویمنز اوپن‘ کے کوارٹر فائنل میں پہنچیں

موجودہ عالمی جونیئر چیمپئن اناہت کے سامنے اب کینیڈین اوپن کے کوارٹر فائنل میں ایک…

45 minutes ago

Emerging Science, Technology and Innovation Conclave: وزیراعظم مودی نے ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2026 کا کیا افتتاح

نئی دہلی میں 29 اکتوبر تک جاری رہنے والے سہ روزہ کانکلیو میں سائنس دان،…

56 minutes ago