قومی

EaseMyTrip اور MSTC لمیٹڈ کے درمیان خصوصی شراکت داری، سرکاری شعبے کے لیے جدید سفری خدمات فراہم کی جائیں گی

نئی دہلی : بھارت کے معروف آن لائن ٹریول ٹیک پلیٹ فارم EaseMyTrip نے MSTC Ltd. کے ساتھ ایک خصوصی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ MSTC لمیٹڈ حکومتِ ہند کی وزارتِ اسٹیل کے تحت کام کرنے والا ادارہ ہے، اور اس معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں مل کر سرکاری شعبے کے لیے جدید، جامع اور ٹیکنالوجی سے لیس سفری سہولیات فراہم کریں گی۔ اس معاہدے کے تحت EaseMyTrip اپنے APIs کو MSTC کے سسٹم کے ساتھ مربوط کرے گا، جس کے ذریعے مختلف سفری خدمات تک رسائی ممکن ہو گی۔ ان خدمات میں فضائی سفر، ہوٹل بکنگ، ہالیڈے پیکجز، بس بکنگ، سرگرمیاں اور کیب سروسز شامل ہوں گی۔ اس شراکت داری کے ذریعے MSTC سرکاری اداروں کے لیے کارپوریٹ ٹریول سہولیات فراہم کرے گا، جبکہ EaseMyTrip اپنی وسیع ٹریول انوینٹری اور جدید ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر سے اس عمل کو مزید موثر بنائے گا۔یہ شراکت داری EaseMyTrip کے لیے سرکاری اور ادارہ جاتی سفر کے شعبے میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے، جب کہ MSTC کے لیے یہ اقدام اپنی نیٹ ورک میں سفری بکنگ اور پروکیورمنٹ کے عمل کو آسان اور مرکزی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ EaseMyTrip مکمل تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گا تاکہ سسٹم انٹیگریشن ہموار رہے اور صارفین کو آسان اور تیز خدمات حاصل ہوں۔

اس موقع پر Rikant Pittie، سی ای او اور شریک بانی EaseMyTrip نے کہا کہ MSTC لمیٹڈ کے ساتھ یہ خصوصی شراکت داری سرکاری شعبے میں کمپنی کے پھیلاؤ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ MSTC کی ادارہ جاتی رسائی اور EaseMyTrip کی ٹیکنالوجی اور سپلائی سسٹم کو یکجا کر کے ملک بھر کے سرکاری اداروں کو قابل اعتماد اور ہموار سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ اقدام سرکاری اداروں میں ڈیجیٹل اور مرکزی نظام کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے مطابق ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے EaseMyTrip نے بڑے پیمانے پر سرکاری اور ادارہ جاتی شعبوں میں اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا ہے۔

EaseMyTrip، جو NSE اور BSE میں درج ہے، بھارت کے بڑے آن لائن ٹریول پلیٹ فارمز میں شمار ہوتا ہے۔ CRISIL کی رپورٹ کے مطابق کمپنی فضائی ٹکٹ بکنگ کے لحاظ سے نمایاں مقام رکھتی ہے۔2008 میں قائم ہونے والی کمپنی کا ہیڈکوارٹر دہلی میں ہے، جب کہ نوئیڈا، گروگرام، بنگلورو اور ممبئی میں اس کے دفاتر موجود ہیں۔ EaseMyTrip دنیا بھر میں 400 سے زائد ایئر لائنز اور تقریباً 29 لاکھ ہوٹلز تک رسائی فراہم کرتا ہے، جس کے ساتھ ٹرین، بس اور کیب خدمات بھی دستیاب ہیں۔ کمپنی فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ، نیوزی لینڈ، سعودی عرب اور برازیل سمیت کئی ممالک میں بھی اپنی موجودگی بڑھا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 minutes ago

Malayalam Actress Arrested for Luring Doctor: علاج کے بہانے ڈاکٹر کو فلیٹ پر بلا کر بے رحمی سے پیٹا، ملیالم اداکارہ سمیت 3 گرفتار

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…

9 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

41 minutes ago