Earthquake: ملک کی راجدھانی دہلی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.7 تھی اور اس کا مرکز مغربی دہلی تھا۔ زلزلے کے یہ جھٹکے 16.42 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ اس سے قبل منگل کی رات دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.6 تھی اور اس کا مرکز افغانستان تھا۔
یہ بھی پڑھیں- UP News: پولیس نے وکیل کی گاڑی کاکاٹا چالان، عدالت نے انسپکٹر سمیت 12 کانسٹیبلس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا دیا حکم
منگل کی شب آنے والے زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ فوری طور پر گھروں سے باہر نکل آئے۔ اتر پردیش کے کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ، راجستھان، دہلی اور ہریانہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…