قومی

Earthquake in Delhi-NCR: دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد میں زلزلہ، کچھ دیر تک محسوس کئے گئے جھٹکے، چین-نیپال سرحد تھا مرکز

قومی دارالحکومت دہلی سمیت پورے این سی آر میں پیر(22 جنوری) کی دیررات زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ آنے سے لوگ کافی دہشت میں نظرآئے۔ کئی لوگ رات کے وقت آئے زلزلہ کے بعد سڑکوں پرنکل گئے۔ نیشنل سیسمولوجیکل سینٹرکے مطابق، زلزلے کا مرکز چین کے جنوبی شنجیانگ میں تھا۔ ریکٹراسکیل پراس کی شدت 7.2 ناپی گئی۔ زلزلہ رات 11.39 بجے آیا۔ زلزلے کا مرکززمین سے 80 کلومیٹرکی گہرائی میں تھا۔

نیشنل سیسمولوجیکل سینٹرکے مطابق، اس سے قبل اتوار(21 جنوری) کوصبح 3:39 بجے، جنوب مغربی ہندوستانی رج پر6.2 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کا مرکززمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

6 ماہ میں کئی بار دہلی-این سی آر میں آیا زلزلہ

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں دہلی-این سی آر میں کئی بارزلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ گزشتہ 6 ماہ کی بات کریں تو دہلی -این سی آر میں 5 اگست، 3 اکتوبر، 15 اکتوبر، 3 نومبر، 6 نومبر اور 11 نومبر کو زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ 3 نومبر کو نیپال میں زلزلہ آیا تھا، جس کی وجہ سے شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

زلزلہ آںے پراللہ کو یاد کریں

اگر آپ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہیں تو گھبرانے سے گریزکریں اورپرسکون رہیں۔ دعائیں پڑھیں اوراللہ رب العالمین کویاد کریں۔ اپنے گھرکے اندر ہی کسی ایک میزکے نیچے جائیں، اپنے سرکو ایک ہاتھ سے ڈھانپیں اور دوسرے ہاتھ سے میز کو اس وقت تک پکڑیں ​​جب تک آپ کوجھٹکے محسوس نہ ہوں۔ جیسے ہی ہلنا بند ہوجائے فوراً باہرنکل جائیں۔ لفٹ کا استعمال نہ کریں۔ جب آپ باہر نکلیں تو عمارتوں، درختوں، دیواروں اورستونوں سے دوررہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

35 minutes ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

1 hour ago