قومی

Gesture of goodwill: خیرسگالی کے جذبے کے تحت وزیر خارجہ جے شنکر نے افغانستان کے ہم منصب امیر خان متقی کو سونپے پانچ ایمبولینسں

نئی دہلی: ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو یہاں قومی دارالحکومت میں افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو خیرسگالی کے جذبے کے طور پر پانچ ایمبولینسں فراہم کیے۔ یہ پانچ ایمبولینسں اُن 20 ایمبولینس کے تحفے کا حصہ ہیں جو افغانستان کے لیے بھارت کے پڑوس مقدم جذبے کا مظہر ہیں۔

افغان عوام کے لیے طویل مدتی تعاون

جے شنکر نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا: ’’میں نے وزیر خارجہ متقی کو پانچ ایمبولینسیں بھی فراہم کیں۔ یہ 20 ایمبولینسوں کے بڑے تحفے اور دیگر طبی آلات کا حصہ ہیں، جو افغان عوام کے لیے بھارت کے طویل مدتی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔‘‘

دو طرفہ ملاقات میں ترقی اور تعاون پر زور

آج کی دو طرفہ ملاقات کے دوران جے شنکر نے کہا کہ ایک ہمسایہ اور افغان عوام کا خیر خواہ ہونے کے ناطے، بھارت افغانستان کی ترقی اور خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہندوستان طویل عرصے سے افغانستان کی صحت کی حفاظت میں تعاون کررہا ہے۔ کووڈ وبا کے دوران بھی ہم نے افغانستان کا ساتھ دیا۔ اب ہم چھ نئے منصوبوں کے لیے بھی تیار ہیں، جن کی تفصیلات بات چیت کے بعد بیان کی جائیں گی۔ 20 ایمبولینسوں کا تحفہ نیک نیتی کا ایک اور مظہر ہے اور میں چاہتا ہوں کہ ان میں سے پانچ ایمبولینسیں میں آپ کو ذاتی طور پر پیش کروں۔ بھارت افغان اسپتالوں کو ایم آرآئی اور سی ٹی اسکین مشینیں بھی فراہم کرے گا اور ویکسینز و کینسر کی ادویات کی فراہمی بھی کرے گا۔ ہم نے اقوام متحدہ کے پروگرام کے ذریعے دوائیں بھی فراہم کی ہیں اور مزید اقدامات کے لیے تیار ہیں۔‘‘

کابل میں ہندوستانی سفارتخانہ

جمعہ کو بھارت نے کابل میں اپنے تکنیکی مشن کو ہندوستانی سفارتخانے کے درجے تک اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ان کے وفد کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے دوران اس کا اعلان کیا۔ جے شنکر نے کہا: ’’ہندوستان افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ اس مقصد کو بڑھانے کے لیے آج میں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ کابل میں بھارت کا تکنیکی مشن اب ہندوستانی سفارتخانے کے درجے پر پہنچ گیا ہے۔‘‘

ترقی اور انسانی فلاح کے اقدامات

جے شنکر نے متقی اور ان کے وفد کا حیدرآباد ہاؤس میں خیرمقدم کیا اور بھارت اور افغانستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے افغانستان کے لیے چھ نئے ترقیاتی منصوبوں سمیت متعدد ترقیاتی اور انسانی فلاح کے اقدامات کا بھی اعلان کیا۔ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی جمعرات کو ایک ہفتے کے دورے کے لیے نئی دہلی پہنچے۔ 9 سے 16 اکتوبر تک متقی کا یہ دورہ طالبان کے اگست 2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد کابل سے نئی دہلی آنے والا پہلا اعلیٰ سطحی وفد ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

8 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

9 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

10 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

11 hours ago