قومی

DUSU Election Result 2024: دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین انتخاب میں این ایس یو آئی کو ملی بڑی کامیاب،صرف 2 سیٹوں پر اے بی وی پی کی جیت

ڈی یو ایس یو (دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین) کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ DUSU میں کئی سالوں کے بعد تختہ پلٹ ہوتا دکھائی دے رہا ہے، چونکہ اس سال این ایس یو آئی نے صدر اور سکریٹری کے عہدوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ وہیں اے بی وی پی نے نائب صدر اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ آپ کو بتادیں  کہ نارتھ کیمپس میں ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے سے شروع ہوئی، جو دیر شام تک جاری رہی، 15ویں راؤنڈ کے بعد بھی صدر کے عہدے کے لیے این ایس یو آئی کے رونق کھتری آگے چل رہے تھے، جو کہ آخری میں بھی فاتح رہے۔

ڈوسوانتخابی عمل کی شفافیت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے گنتی کے مرکز پر کڑی نگرانی رکھی گئی تھی۔ اس کے لیے کل 14 سی سی ٹی وی کیمرے اور 8 ویڈیو کیمرے نصب کیے گئے تھے، تاکہ ہر سرگرمی پر درست نظر رکھی جا سکے اور کسی بھی قسم کی گڑبڑ کو روکا جا سکے۔اس طرح پوری طرح سے امن کے ماحول میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوا اور یہاں کانگریس کی اسٹوڈنٹس ونگ یعنی این ایس یو آئی  صدر اور سکریٹری کے عہدوں پر جیت درج کرنے میں کامیاب رہی ۔جبکہ اے بی وی پی کو بھی دو سیٹیں ملی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Eknath Shinde will resign from CM Post: ایکناتھ شندے وزیراعلیٰ عہدے سے دیں گے استعفیٰ، نئے وزیراعلیٰ کے نام پر تعطل برقرار

مہاراشٹراسمبلی الیکشن میں مہایوتی کی زبردست جیت تو ہوگئی ہے، لیکن ابھی تک نئے وزیراعلیٰ…

30 minutes ago

Chinmay Prabhu arrested in Dhaka: بنگلہ دیش میں ہندووں کو متحد کرنے اور ریلی نکالنے والے چنموئے پربھو کو پولیس نے ایئرپورٹ سے کیا گرفتار

چنموئے پربھو کو ڈھاکہ پولیس کی جاسوسی شاخ کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر ڈھاکہ…

2 hours ago

Beant Singh Murder Case: موت کی سزا کاٹ رہے بلونت سنگھ راجوانہ کی درخواست پر چار ہفتے بعد ہوگی سماعت

پچھلی سماعت میں جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی والی بنچ نے کہا تھا کہ…

2 hours ago