دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ (IAF) کا ہلکا لڑاکا طیارہ ‘ایل سی اے تیجس’ اپنی ڈیمونسٹریشن فلائٹ کے دوران اچانک گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ونگ کمانڈر Namansh Syal جاں بحق ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیجس مختلف پیچیدہ فضائی کرتب دکھا رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ اچانک توازن کھونے کے بعد نیچے گرا اور زور دار دھماکے کے ساتھ دھوئیں کے بڑے بادل آسمان پر اٹھنے لگے۔ بھارتی فضائیہ نے پائلٹ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے انتہائی دل خراش سانحہ قرار دیا۔
تیجس کریش کیسے ہوا؟
حادثے کے بعد سب سے اہم سوال یہی اٹھا کہ تیجس کیوں گرکرتباہ ہوا، جبکہ اپنے 24 سالہ آپریشنل دور میں یہ محض دوسرا بڑا حادثہ تھا۔ ماہرین کے مطابق حادثے سے قبل پائلٹ بیرل رول نامی مانوور کر رہا تھا، جس میں فائٹر جیٹ اپنی محور کے گرد مکمل گردش کرتا ہے۔ یہ فضائی کرتب تکنیکی طو پربہت پیچیدہ نہیں سمجھا جاتا، مگر اسے انجام دینے کے لیے انتہائی درست رفتار، زاویہ اور اونچائی ضروری ہوتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز طیارہ ایک صحیح اور کمپلیٹ لوپ بنانے کے دوران ناکام ہوا۔ طیارہ اوپر اٹھا، الٹا ہوا اور پھر نیچے آیا، لیکن دوبارہ اوپر اٹھنے سے پہلے ہی ممکن ہے کہ اونچائی کم رہ گئی ہو، یا جیٹ کے پاس اوپر چڑھنے کے لیے مطلوبہ رفتار موجود نہ ہو۔ اسی باعث وہ زمین سے ٹکرا گیا۔
ماہرین نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انجن میں خرابی یا آگ لگنے کا امکان بھی حادثے کی ایک ممکنہ وجہ ہو سکتا ہے۔ اس امکان کا پس منظر تب مزید مضبوط ہوا جب حادثے سے صرف ایک دن پہلے حکومت نے تیجس Mk1 میں آئل لیک کی سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کو سختی سے مسترد کیا تھا۔
پائلٹ کی شہادت
جاں بحق پائلٹ ونگ کمانڈر Namansh Syal کا تعلق ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا سے تھا اور ان کا سروس ریکارڈ تقریباً مثالی قرار دیا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھیو نے ان کے انتقال کو ملک کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم نے ایک بہادر اور فرض شناس سپاہی کھو دیا ہے۔
تیجس کی اہمیت
بھارتی ساختہ یہ لڑاکا طیارہ ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ (HAL) نے تیار کیا ہے جبکہ اس کے انجن جنرل الیکٹرک (GE) امریکہ سے لیے گئے ہیں۔ انڈین ایئر فورس اپنی MiG-21 بیڑے کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس وقت اسکواڈرن کی کمی پوری کرنے کے لیے بڑی حد تک تیجس پر انحصار کر رہی ہے۔ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور سرکاری سطح پر ابھی تک کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ یہ سانحہ نہ صرف بھارت بلکہ عالمی ایوی ایشن برادری کے لیے بھی بڑے جھٹکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…
سی جے پی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…
وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…
پولیس رتن سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں…