نوئیڈا پولیس اور چوری کرنے والے ملزمین کے درمیان تصادم ہوا ہے۔
نوئیڈا: نوئیڈا پولیس اوراسنیچنگ کرنے والے بدمعاشوں کے درمیان تصادم کی خبرسامنے آئی ہے۔ دراصل، نوئیڈا کے سیکٹر-126 کی پولیس اورموبائل اسنیچنگ کرنے والے بدمعاشوں کے درمیان ہوئے تصادم میں تین بدمعاشوں کے پیرمیں گولی لگی ہے۔ اس دوران پولیس نے زخمیوں کوگرفتارکرلیا ہے۔ پولیس ان کی گرفتاری کے بعد مزید پوچھ گچھ کررہی ہے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ اس کے علاوہ کن کن معاملات میں یہ ملزمین شامل رہے ہیں۔
پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق، پولیس نے چوروں کے قبضے سے چوری کی دوموٹرسائیکل، 5 موبائل فون، 2500 روپئے اورغیر قانونی ہتھیاربرآمد کئے ہیں۔ نوئیڈا پولیس چوروں کوپکڑنے میں کافی مستعدی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ کیونکہ اس سے پہلے نوئیڈا کی سیکٹر-39 پولیس نے بھی دو بدمعاشوں کو گرفتارکیا تھا۔
اس سے پہلے نوئیڈا کے سیکٹر-39 تھانہ پولیس اوربدمعاشوں کے درمیان گزشتہ رات تصادم ہوا۔ اس دوران ایک بدمعاش گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا تھا جبکہ دوسرا بدمعاش پولیس کی گھیرا بندی میں آکرگرفتارہوگیا۔ پولیس نے ملزمین کے قبضے سے چوری کی ایک بائیک، لوٹے گئے 8 موبائل فون اور غیرقانونی ہتھیاربرآمد کئے ہیں۔
کیا کیا ہوا برآمد؟
پولیس نے بدمعاشوں کے پاس سے چوری کی ایک اسپلینڈر بائیک، نوئیڈا کے الگ الگ علاقوں سے چھینے گئے 8 موبائل فون اور ایک غیرقانونی طمنچہ برآمد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، دونوں ملزم شاطرمجرم ہیں اور راہ چلتے ہوئے لوگوں سے موبائل چھین کرفرار ہوجاتے تھے۔ پولیس نے زخمی بدمعاش وجے کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ وہیں، نوشاد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پولیس بدمعاشوں کے مجرمانہ ریکارڈ کی بھی جانچ کررہی ہے۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…