قومی

Delhi University 100 Years: ہندوستان کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنا ناہمارا مقصد،ڈی یو کے صد سالہ تقریب میں وزیر اعظم کا خطاب

PM Modi’s speech at DU centenary celebrations: وزیر اعظم نریندر مودی دہلی یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔ پی ایم مودی نے اس دوران کہا، جب مجھے دعوت نامہ ملا تھا، میں نے فیصلہ کیا تھا کہ مجھے آنا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے اس ماحول میں آنے کا موقع ملا، آج میں میٹرو سے نوجوان دوستوں سے بات چیت کرتے ہوئے آیا ہوں۔

دہلی یونیورسٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کوئی بھی ملک ہو، اس کی یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے اس کی کامیابیوں کی حقیقی علامت ہیں۔ دہلی یونیورسٹی صرف ایک یونیورسٹی نہیں بلکہ ایک تحریک  ہے۔ اس یونیورسٹی نے ہر تحریک کو نئی تازگی بخشی ہے، اس یونیورسٹی نے ہرتحریک نئی زندگی دی ہے۔

ہندوستان کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنا ناہمارا عزم

تقریب میں موجود یونیوسرسٹی کے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، جب میں ماضی میں امریکہ کے دورے پر گیا تھا، اس دوران مجھے احساس ہوا کہ دنیا میں ہمارے ملک کی عزت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ آج ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے۔ ملک کا صنفی تناسب بہتر ہوا ہے اور بھارت کی ڈرون پالیسی میں بھی بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

 وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پچھلی صدی کی تیسری دہائی نے جدوجہد آزادی کو نئی رفتار دی تھی، اب اس صدی کی یہ تیسری دہائی ہندوستان کی ترقی کے سفر کو ایک نئی رفتار دے گی۔ آج ملک بھر میں بڑی تعداد میں یونیورسٹیاں اور کالجز قائم ہو رہے ہیں،نئے تعلیمی اور تحقیقاتی ادارے قائم ہورہے ہیں۔ ہمارے تعلیمی ادارے دنیا میں  منفرد اور ممتاز پہچان بنا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب طلباء کسی بھی ادارے میں داخلہ لینے سے پہلے صرف پلیسمنٹ کو ترجیح دیتے تھے۔ لیکن آج کے ہندوستان کے نوجوان زندگی کو اس سے باندھنا نہیں چاہتا، وہ کچھ نیا کرنا چاہتا ہے۔ اپنی لکیر کھینچنا چاہتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

37 minutes ago

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

1 hour ago

Delhi Weather Today: دہلی-این سی آر میں آج بونداباندی کے امکانات، جانئے محکمہ موسمیات کا تازہ اپ ڈیٹ

آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…

2 hours ago

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

11 hours ago