قومی

NCB’s operation in Shaheen Bagh: شاہین باغ تک پہنچے 262 کروڑ روپے سے زیادہ کے ضبط منشیات کے تار، گھر کو کیا گیا سیل

نئی دہلی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دہلی میں منشیات مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ اس کارروائی میں 262 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی منشیات برآمد کی گئی۔ اب اس معاملے کی تحقیقات شاہین باغ تک پہنچ گئی ہیں۔ این سی بی کی ایک ٹیم شاہین باغ میں عارف صدیقی کے گھر پہنچی اور ان کے گھر پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پوچھ گچھ کے لیے نوٹس بھی چسپاں کیا۔ اس کے ساتھ ہی عارف صدیقی کو تفتیش کے لیے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نوٹس میں صدیقی کو فوراً افسران کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

پانچویں منزل پرعارف کے فلیٹ کو کیا گیا سیل

رپورٹس کے مطابق، صدیقی کے گھر این سی بی اور دہلی پولیس کی ٹیم چھاپہ مارنے پہنچی تھی۔ اس کے بعد پانچویں منزل پر واقع ان کے فلیٹ کو سیل کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ عمارت پر بھی نوٹس لگا دیا گیا جس میں انہیں فوری طور پر حکام کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تین دن تک چلا آپریشن

بتایا جاتا ہے کہ دہلی پولیس اور این سی بی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تین دن تک آپریشن چلایا۔ اس کارروائی میں بین الاقوامی سطح پر سرگرم مصنوعی منشیات کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر این سی بی نے دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں نگرانی بڑھا دی تھی۔

این سی بی نے ایک کو نوئیڈا سے کیا گرفتار

این سی بی کے افسران نے بعد میں ایک 25 سالہ شخص کو نوئیڈا سے گرفتار کیا۔ ملزم کرایہ کے مکان میں رہتا تھا اور جعلی سم کارڈ کے ذریعے مختلف سوشل میڈیا ایپس استعمال کرتا تھا۔ اس سے پوچھ گچھ کے دوران ایک خاتون کو بھی حراست میں لیا گیا۔ دونوں کے بیانات کی بنیاد پر دہلی کے چھترپور میں چھاپہ مارا گیا، جہاں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

وزیر داخلہ شاہ نے این سی بی کو دی مبارکباد

اس کامیابی پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے این سی بی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت بے مثال رفتار سے منشیات کے کارٹیل کو ختم کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں 262 کروڑ مالیت کی 328 کلوگرام میتھامفیٹامائن ضبط کرکے اور دو افراد کو گرفتار کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

19 minutes ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

32 minutes ago

Malayalam Actress Arrested for Luring Doctor: علاج کے بہانے ڈاکٹر کو فلیٹ پر بلا کر بے رحمی سے پیٹا، ملیالم اداکارہ سمیت 3 گرفتار

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…

38 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

1 hour ago