ہندوستان کے لیے عازمین حج کوٹہ(منی میں قیام کیلئے مختص سلاٹ) میں کمی کے فیصلے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر سید ناصر حسین، جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے اس فیصلے پر سخت اعتراضات اٹھائے ہیں اور حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ فوری طور پر اٹھائے۔ ان کا کہنا ہے کہ حج سلاٹ میں کمی سے ہزاروں بھارتی عازمین حج کے خواب سے محروم ہو سکتے ہیں، جو کہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ آپ کوبتادیں کہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، تقریباً 52 ہزارہندوستانی عازمین حج کیلئے ایک نئی مصیبت سامنے آگئی ہے ،چونکہ سعودی عرب نے منیٰ میں ان زونز کو منسوخ کر دیا ہے (مملکت میں حج کے دوران ایک اسٹاپ) جو پہلے نجی ٹور آپریٹرز کو الاٹ کیے گئے تھے اور جس کیلئے عازمین حج کی طرف سے ادائیگی کی بھی جاچکی تھی،لیکن اس کے باوجود 52ہزار سلاٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔
ہندوستانی مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے:ڈاکٹر ناصر حسین
کانگریس کے راجیہ سبھا رکن اور سی ڈبلیو سی ممبر ڈاکٹر ناصر حسین کانگریس لیڈر ناصر حسین نے اسے ہندوستانی مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑقرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج کوٹہ میں کمی کا فیصلہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کیا گیا، جس سے عازمین میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارت خارجہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر سعودی حکام کے سامنے اٹھائے اور بھارتی عازمین کے لیے مناسب انتظامات کو یقینی بنائے۔کانگریس لیڈرنے اس معاملے پر عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر بھی مہم شروع کی ہے۔
راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر سید ناصر حسین اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ‘یہ جان کر دکھ ہوا کہ رقومات کی ادائیگیوں کے باوجود 52,000 ہندوستانی عازمین کے حج سلاٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر سعودی حکام کے ساتھ بات چیت شروع کریں تاکہ کوئی حل تلاش کیا جا سکے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ ہندوستان کو سلاٹ واپس مل جائے۔ ہندوستان کی بڑی مسلم آبادی بڑی تعداد میں سلاٹ کی مستحق ہے!
وزارت خارجہ سعودی حکام سے بات کرے:عمر عبداللہ
وہیں دوسری جانب جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی سوال اٹھایا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ 52,000 سے زیادہ ہندوستانی عازمین کے لئے حج کی منسوخی کی اطلاع، جن میں سے اکثر نے ادائیگی مکمل کر لی ہے، گہری تشویشناک کا باعث ہے۔میں وزیر خارجہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد سعودی حکام کے ساتھ تمام متاثرہ عازمین کے مفاد میں ایک حل تلاش کرنے کے لیے بات کریں۔ یہ اقدام اس سال مقدس زیارت کی امید رکھنے والے ہزاروں افراد کی پریشانی کو کم کرنے کے لیے اہم ہے۔
عازمین کو درپیش مشکلات کو حل کرے حکومت:محبوبہ مفتی
ادھر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ حج ہر مسلمان کے لیے ایک اہم مذہبی فریضہ ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ کیا اس فیصلے کے بارے میں پہلے سے کوئی بات چیت ہوئی تھی یا یہ اچانک سامنے آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب سے رابطہ کر کے کوٹہ بحال کروانے کی کوشش کرے اور عازمین کو درپیش مشکلات کو حل کرے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے عالمی سطح پر کورونا وبا کے بعد سے حج کے انتظامات میں کئی تبدیلیاں کی ہیں، جن میں کوٹہ سسٹم بھی شامل ہے۔ تاہم،ہندوستان کے لیے مختص کوٹہ میں کمی کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہیں۔ سیاسی لیڈروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ہندوستان کے سفارتی تعلقات اور بات چیت کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔دریں اثنا، عازمین حج کی جانب سے بھی اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کئی لوگوں نے بتایا کہ وہ برسوں سے حج کے لیے تیاری کر رہے تھے، لیکن کوٹہ میں کمی کی وجہ سے ان کا خواب پورا ہونا مشکل ہو گیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اس معاملے پر کیا ردعمل دیتی ہے اور کیا وہ سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کے ذریعے کوٹہ بحال کروانے میں کامیاب ہو پاتی ہے۔ فی الحال، سیاسی جماعتیں اور عازمین اس مسئلے کے حل کے لیے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…
یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…
آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…
یورپی کمیشن کی صدر نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے…
سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…