بھارت ایکسپریس اردو۔
بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ۔ (فائل فوٹو)
بی جے پی کے سینئرلیڈراورسروجنی نگرکے رکن اسمبلی ڈاکٹرراجیشورسنگھ نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر لکھنو کے انسل پروجیکٹس کے تحت گھرخریداروں کی شکایتوں کے متعلق جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈاکٹرراجیشورسنگھ کی طرف سے یہ خط انسل پروجیکٹس کے ذریعہ کئے گئے مبینہ دھوکہ دہی اورلکھنو ڈیولیمپنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی منظوری عمل میں شفافیت کی کمی سے متعلق لکھا گیا ہے۔
ڈاکٹرراجیشورسنگھ نے خط میں ذکرکیا ہے کہ انسل پروجیکٹس کے گھرخریداروں کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جیسے کہ طے وقت پر قبضہ نہ ملنا، تعمیراتی معیارکی خرابی اورفروخت میں وعدہ کی گئی سہولیات کی عدم موجودگی۔ مزید یہ کہ ایل ڈی اے کی جانب سے ان منصوبوں کی منظوری کے باوجود انسل کی جانب سے ایل ڈی اے کو واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پرشدید شکوک وشبہات کا سامنا ہے، جس سے یہ سارا معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔
ایل ڈی اے اورانسل کے درمیان شفافیت پراٹھے سوال
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ لکھنو ڈیولیمپنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اورانسل پروجیکٹس کے درمیان ہوئے معاہدے کے بعد بھی گھرخریداروں کو وہ سبھی سہولیات نہیں مل پائی، جن کا وعدہ کیا گیا تھا۔ انسل پروجیکٹس کے مختلف پروجیکٹس میں کمیوں اورتاخیرسے متعلق سنگین شکایتیں ہیں، جو صارفین کے لئے مایوس کن ہیں۔
ذمہ داران افسران پرکارروائی کا مطالبہ
ڈاکٹرراجیشور سنگھ نے خط میں لکھنو ڈیولیمپنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے افسران پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایل ڈی اے نے انسل کے پروجیکٹس کو منظوری دی، جبکہ انسل کے ذریعہ بقایہ رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگراس میں کوئی بدعنوانی یا لاپرواہی پائی جاتی ہے، تو متعلقہ افسران کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
گھر خریدنے والوں کو تحفظ اورانصاف کی ضرورت
بی جے پی رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے انسل کے خلاف تمام زیرالتواء شکایات اورمقدمات کوجلد حل کرنے اورگھرخریداروں کے حقوق کی حفاظت کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ انہوں نے پولیس اوردیگرمتعلقہ حکام کوانسل کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دینے پربھی زوردیا تاکہ گھرخریداروں کو انصاف مل سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…