قومی

Dr. Indresh Kumar visited the house of MRM leader Badruddin Halani: احمدآباد طیارہ حادثے میں اپنی جان گنوانے والے ایم آر ایم لیڈر بدرالدین حالانی کے گھر پہنچے ڈاکٹر اندریش کمار، اہل خانہ سے کی تعزیت، کہا-ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

احمد آباد میں ایئر انڈیا کے جان لیوا طیارہ حادثے میں جو 241 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ان میں سے مسلم راشٹریہ منچ کے قومی خزانچی بدرالدین حالانی، ان کی اہلیہ اور ان کی بھابھی بھی شامل تھیں۔ مسلم راشٹریہ منچ نے ان کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے جانے سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔

دریں اثنا آج آر ایس ایس کے معروف ومقبول لیڈر اور پرچارک ڈاکٹر اندریش کمار بھی گجرات کے آنند میں واقع بدرالدین حالانی کے گھر پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر اندریش کمار نے بدرالدین حالانی کے بیٹے، بیٹی، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی اور اس مشکل وقت میں صبر و حوصلے کی تلقین کی۔ انھوں نے مرحوم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’حالانی صاحب نہایت خوش مزاج اور نیک دل انسان تھے۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔‘‘

حالانی صاحب کی کوششوں سے ہی آنند میں کھلا آر ایس ایس کا دفتر: ڈاکٹر اندریش کمار

ڈاکٹر اندریش کمار نے مزید بتایا کہ وہ تین سال قبل بھی حالانی صاحب سے ملنے ان کے گھر آئے تھے اور اس وقت حالانی صاحب نے کہا تھا کہ آنند شہر میں آر ایس ایس کا کوئی دفتر نہیں ہے۔ پھر حالانی صاحب کی کوششوں سے ہی وہاں آر ایس ایس کا دفتر قائم ہوا۔ ڈاکٹر اندریش کمار نے بتایا کہ ’’اس دفتر کی آخری قسط بچی ہوئی تھی، جو کہ بدرالدین حالانی کے بھائی راجو حالانی نے میرے ذریعے عزت مآب سنگھ چالک کو ادا کر دی ہے۔‘‘

ڈاکٹر اندریش کمار نے مزید بتایا کہ مرحوم حالانی ایک فوجی اسکول کھولنے کے بھی خواہاں تھے تاکہ نئی نسل کو ملک کی خدمت کے لیے تیار کیا جا سکے۔ ان کے اہل خانہ نے اس مشن کو جلد مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس موقع پر مقامی رکنِ پارلیمان اور ارکانِ اسمبلی ڈاکٹر شاہد اختر، ظہیر قریشی، سلیم پٹھان اور آر ایس ایس کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، جنھوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

49 minutes ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

2 hours ago

Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت

کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…

2 hours ago

Delhi SIR: اڈوانی سے لے کر جے شنکر اور کیجریوال تک، حتمی ووٹر فہرست میں ہوں گے شامل VVIPs کے نام، الیکشن کمیشن نے وجہ بتائی

بیشتر معاملات میں ووٹروں کا ریکارڈ 2002 میں دہلی میں ہونے والی گزشتہ SIR کی…

3 hours ago

England vs Sri Lanka: انگلینڈکو70 گیندوں پر صرف 67 رنز ، پھر بھی ہار گیا، 99 پر آؤٹ ہوئے مینڈس

کوسل مینڈس 99 رنز کے اسکور پر آؤٹ قرار دیے گئے تھے۔ 31ویں اوور میں…

4 hours ago