سری وجے پورم، 28 اکتوبر 2026: وزیر اعظم نریندر مودی کے ملک کو تپِ دق (ٹی بی) سے پاک بنانے کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کی سمت انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر پروفیسر (ڈاکٹر) دنیش شرما نے بدھ کے روز دارالحکومت سری وجے پورم میں واقع لوک نواس سے ’ٹی بی مکت بھارت‘ خصوصی مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے لوک نواس کے آڈیٹوریم میں موجود تمام افسران اور ملازمین کو بھارت کو ٹی بی سے پاک بنانے اور صحت سے متعلق بیداری گھر گھر پہنچانے کا اجتماعی عہد دلایا۔
ملازمین کی طبی جانچ کے ساتھ مہم کا آغاز
لیفٹیننٹ گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر معلومات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم کی اپیل پر اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ مہم شروع ہونے کے ساتھ ہی محکمۂ صحت نے لوک نواس کے تمام افسران اور ملازمین کی وسیع پیمانے پر طبی جانچ کی۔ اس اقدام کے ساتھ ہی جزائر بھر میں مہم کو رفتار دینے کی کوشش کی گئی۔
माo प्रधानमंत्री श्री नरेंद्र मोदी जी के देश मे टीबी उन्मूलन के संकल्प को साकार करने हेतु लोक निवास, श्री विजयपुरम अंडमान से “टीबी मुक्त भारत” पहल का शुभारंभ किया । इस अवसर पर सभी कर्मचारियों को ‘टीबी मुक्त भारत’ की शपथ दिलाई।
@VPIndia @PMOIndia @HMOIndia @MoHFW_India @tourismgoi @MoRD_GoI @MinofCooperatn @PIBHomeAffairs @mp_kaushal
— Dr Dinesh Sharma (@LG_ANI_DrDinesh) October 28, 2026
ڈاکٹر دنیش شرما نے واضح کیا کہ مرکزی حکومت کا ہدف مقررہ مدت میں ملک کو ٹی بی جیسی سنگین بیماری سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے بیماری کی ابتدائی مرحلے میں شناخت، فوری جانچ اور بروقت و باقاعدہ علاج کو سب سے مؤثر طریقے قرار دیا گیا۔
دور دراز جزائر تک صحت کی سہولتیں پہنچانے پر زور
تقریب میں کمشنر و سکریٹری (صحت)، سکریٹری (صحت)، لیفٹیننٹ گورنر کے سکریٹریٹ کے سینئر افسران اور لوک نواس کے تمام ملازمین موجود رہے۔
#टीबीहारेगादेशजीतेगा
माo प्रधानमंत्री श्री नरेंद्र मोदी जी के आह्वाहन पर लोक निवास, श्री विजयपुरम अंडमान से “टीबी मुक्त भारत” पहल का शुभारंभ किया । इस अवसर पर सभी कर्मचारियों को ‘टीबी मुक्त भारत’ की शपथ दिलाई। स्वास्थ्य विभाग द्वारा इस पहल के तहत लोक निवास के सभी कर्मचारियों की स्वास्थ्य स्क्रीनिंग कर अभियान प्रारम्भ किया गया।
इस अवसर पर आयुक्त-सह-सचिव (स्वास्थ्य), सचिव (स्वास्थ्य) व अन्य अधिकारीगण एवं लोक निवास के कर्मचारी उपस्थित रहे।
@VPIndia @PMOIndia @HMOIndia @MoHFW_INDIA @moayush @tourismgoi @MoRD_GoI @MinofCooperatn @PIBHomeAffairs
— Dr Dinesh Sharma (@LG_ANI_DrDinesh) October 28, 2026
لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ اس مہم کو صرف سرکاری دفاتر تک محدود نہ رکھا جائے، بلکہ اسے دور دراز جزائر تک پہنچایا جائے، تاکہ ہر شہری کو معیاری صحت خدمات آسانی سے دستیاب ہو سکیں۔ مہم کا مقصد ٹی بی کی جلد شناخت، بروقت علاج اور عوام میں صحت سے متعلق بیداری کو فروغ دے کر ملک کو اس بیماری سے پاک بنانے کی کوششوں کو مضبوط کرنا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
این ویڈیا کے سابق سربراہ نے بورڈ کی آزادانہ تحقیقات میں تعاون کا یقین دلایا،…
وزیراعظم مودی نے اہم معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں مضبوط سپلائی چین قائم…
کواڈ کا قیام 2007 میں عمل میں آیا تھا، جبکہ 2017 میں اس کے درمیان…
منیلا میں کواڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس شہر کے ساتھ…
سرمایہ کاروں کو ہر ہفتے 6 سے 11 فیصد منافع دینے کا لالچ دے کر…
چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے راہل گاندھی اور دیگر درخواست گزاروں…