قومی

DAIC’s First Dr. Ambedkar Memorial Lecture: دہلی میں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کے پہلے ڈاکٹر امبیڈکر میموریل لیکچر کا انعقاد، جسٹس رام کرشن گَوَئی نے کیا خطاب

بھیم آڈیٹوریم، 15 جن پتھ، نئی دہلی-01: آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 134ویں یوم پیدائش کے موقع پر ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر (DAIC) کی جانب سے پہلے ڈاکٹر امبیڈکر میموریل لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تاریخی تقریب 14 اپریل 2025 کو شام 6:00 بجے سے بھیم ہال، DAIC، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ اس لیکچر میں سپریم کورٹ کے عزت مآب جسٹس بھوشن رام کرشن گَوَئی نے کلیدی مقرر کی حیثیت سے ڈاکٹر امبیڈکر کے افکار، ان کے کارناموں اور ان کے سماجی نقطۂ نظر پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کی صدارت ڈی اے آئی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آکاش پاٹل نے کی۔

ڈاکٹر امبیڈکر کی ہمہ جہت شخصیت

جسٹس گَوَئی نے اپنے لیکچر میں کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نہ صرف آئین کے معمار تھے بلکہ وہ ایک عظیم ماہر اقتصادیات، سماجی مصلح، ماہر تعلیم، قانون ساز اور سماجیات کے ماہر بھی تھے۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے مراٹھواڑہ جیسے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے لیے ادارے قائم کیے، جس سے محروم طبقات کو تعلیم کا حق ملا۔

خواتین اور پسماندہ طبقات کے لیے جدوجہد

جسٹس گَوَئی نے نوٹ کیا کہ ڈاکٹر امبیڈکر خاص طور پر خواتین کی حیثیت کے بارے میں فکر مند تھے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہندوستان میں خواتین، دلتوں سے زیادہ مظلوم ہیں‘‘ اور ان کی ترقی بھی سماجی اصلاح کی ترجیح ہونی چاہیے۔ آج دلت، پسماندہ طبقات اور خواتین نے ملک میں بلندیاں حاصل کی ہیں – جیسے دلتوں میں سے چیف جسٹس آف انڈیا، سینکڑوں آئی اے ایس-آئی پی ایس افسران، اور ایک خاتون وزیر اعظم کا ہونا، یہ سب ڈاکٹر امبیڈکر اور آئین کی وجہ سے ہے۔

جسٹس گَوَئی کا جذبات سے مملو ذاتی تجربہ

جسٹس گَوَئی نے کہا کہ ان کے والد نے ڈاکٹر امبیڈکر کے ساتھ کام کیا تھا اور سماجی انصاف کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا تھا۔ اس بات کو یاد کرتے ہوئے انھوں نے جذباتی انداز میں کہا ’’میں آج جو کچھ بھی ہوں ڈاکٹر امبیڈکر اور ہندوستانی آئین کی وجہ سے ہوں۔‘‘ لیکچر کے بعد مقرر اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا اور قومی ترانے کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ وہاں موجود لوگوں نے ڈاکٹر امبیڈکر کے تعاون کو یاد کیا اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Pricing Carbon To Defend Exports: یورپی ٹیکس کا توڑ بنا بھارت کا ’کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ سسٹم‘، برآمد کنندگان کو ملے گی بڑی راحت

بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…

4 minutes ago

Yemen Houthis Toyota Pickup Trucks: راکٹ نہیں، میزائل نہیں… یمن میں 38,000 سے زائد ٹویوٹا ٹرکوں کی آمد، دنیا بھر میں تشویش

یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…

46 minutes ago

Rajesh Mangal Ayodhya Visit: بی جے پی کے قومی شریک خزانچی راجیش منگل کل پہنچیں گے ایودھیا، رام للا کے کریں گے درشن

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی شریک خزانچی راجیش منگل پیر کے روز…

53 minutes ago

Bishnoi Gang Shooters Arrested: جودھپور میں بشنوئی گینگ کے دو انعامی شوٹر گرفتار، دونوں پر تھا 5-5 لاکھ روپے کا انعام

پولیس نے دونوں کو جودھپور کے کیلاش نگر علاقے میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے…

1 hour ago