قومی

اردو-ہندی کا سنگم ہے ڈاکٹر افروزطالب کی شاعری، دونوں زبانوں میں مقبولیت ملی ، اردو گھرمیں منعقدہ محفل بیان اور مشاعرہ میں مقررین کا اظہارخیال

نئی دہلی: ڈاکٹرافروزطالب اردو-ہندی شاعری کا سنگم ہیں، ان کی شاعری میں دونوں زبانوں کا ایک ایسا امتزاج  دیکھنے کو ملتا ہے جو عام طور پر کم شعراء کے یہاں دیکھنے کو ملتا ہے۔ وہ اردواورہندی الفاظ اتنی خوبصورتی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، جس سے شاعری کی خوبصورتی میں بہت اضافہ ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار یوپی کے ضلع بلرام پورسے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرافروز طالب کی یوم ولادت کے موقع پرنئی دہلی کے اردوگھرمیں شیخ الہندسیوا سنستھان کے زیراہتمام محفل بیان اورمشاعرہ وکوی سمیلن  کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پرمعید رہبرکا مجموعہ کلام ‘منظورنظر’ اورارشد ندیم کی کتاب ‘سنگ میل’ کی رسم رونمائی ہوئی۔

محفل بیان اور مشاعرہ وکوی سمیلن کی صدارت دہلی اردواکیڈمی کے وائس چیئرمین اورممتازشاعرپروفیسرشہپررسول نے کی۔بطورمہمان خصوصی رئیس مظفرنگری نے شرکت کی جبکہ مہمان ذی وقارکےطورپرمعروف شاعرعزم سہریاوی موجود رہے۔نظامت کی ذمہ داری معروف ناظم مشاعرہ معین شاداب نے بخوبی نبھائی۔ بڑی تعداد میں اہم شعراء نے اپنے اپنے کلام پیش کئے۔

استقبالیہ کلمات شیخ الہند سیوا سنستھان کے صدراورآرگنائزرمحمد اکمل شیخ نے اوراستقبالیہ کلمات پیش کئے۔ سراج طالب نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرافروزطالب کی ولادت  13دسمبر1967 کوایک علمی وادبی خانوادے میں ہوئی۔ ان کے والد مرحوم محمد طالب علمی، ادبی، رفاہی اورسیاسی حلقوں میں پہچان رکھتے تھے۔ ڈاکٹرافروزطالب بھی اپنے والد کے نقش قدم پرچل کرخاص وعام میں بے حد مقبول ہوئے۔ شایدہی بلرام پورمیں کوئی بھی کوی سمیلن اورمشاعرہ ہو، جوآپ کے بغیرمکمل ہو۔علمی، سماجی، سیاسی اوردینی جلسوں میں بھی ڈاکٹرافروزطالب کوبطورخاص مدعو کیا جاتا ہے۔

 

مشاعرہ اور کوی سمیلن میں جن شعراء نے اپنے کلام پیش کئے، ان میں انجم ہاپوڑی، معید رہبر، ارشد ندیم، معین قریشی، وقارکاش، سراج طالب، عبدالرحمٰن منصور، اجے عکس، فرید احمد فرید،خالد اخلاق، ڈاکٹرفرمان چودھری، الفاظ دھیرج،  وسیم جہانگیرآبادی، وندنا ورما انم، محمد علی علوی، حشیم فاروقی، ڈاکٹر علی ملیح آبادی، خوشبو پروین، ثمرفاطمہ، ظہورفیضی، نوازش طالب، نتن کبیر، کملا سنگھ زینت، وغیرہ اہم ہیں۔ بطور مہمان اعزازی ڈاکٹر ریاض الحق انصاری، آفتاب عالم خان، ڈاکٹرمہتاب عالم خان، ڈاکٹرعبداللہ خان رؤف، جاوید اشرف، عبدالماجد خان، ڈاکٹر حبیب الرحمٰن، ڈاکٹر ارشاد احمد، شفیق خان، چودھری اشرف خان، چودھری سہیل احمداورمحمدعامرنے شرکت کی۔ استقبالیہ کلمات شیخ الہند سیوا سنستھان کے صدراورآرگنائزرمحمد اکمل شیخ نے پیش کیا جبکہ اظہارتشکر محمد طالب میموریل سوشل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے سکریٹری اورتقریب کے کنوینرسراج پیش نے ادا کیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maharashtra News: ‘میں ثبوت کے ساتھ …’، آشیش شیلر کے بعد آدتیہ ٹھاکرے نے اٹھایا سڑک کو کوالیٹی کا مسئلہ

شیو سینا (یو بی ٹی) کے ایم ایل اے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا، "بی جے…

2 hours ago

Bihar Election 2025: بہارمیں انتخاب جیتنے کے بعد خواتین کو ہر ماہ 2500 روپے دیں گے ، تیجسوی یادو نے کیا اعلان

دربھنگہ میں خواتین کے لیے اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا، "اگر…

2 hours ago

Delhi High Court: معذوروں اور بزرگ شہریوں کے لیے عوامی سہولیات کو یقینی بنائیں: ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کو دی ہدایت

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی حکومت سے کہا ہے کہ وہ معذوروں اور بزرگ شہریوں…

3 hours ago

Noida Police arrested 6 People: نوئیڈا پولیس نے کریڈٹ کارڈ دھوکہ دہی کے الزام میں 6 افراد کوگرفتارکیا، قیمتی سازوسامان بھی ضبط

نوئیڈا سیکٹر-39 واقع گودریج بلڈنگ کے پاس سے یہ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ پولیس نے…

4 hours ago