قومی

DK Shivakumar Oath Ceremony: ڈی کے شیوکمار نے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا، ملیکا ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کی موجودگی میں کرناٹک کے 25ویں وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالی

ڈی کے شیوکمار نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کے طورپرعہدہ اوررازداری کا حلف لے لیا۔ انہوں نے کرناٹک کے 25ویں وزیراعلیٰ کے طورپر حلف لیا ہے۔ اس سے پہلے ڈی کے شیوکمار نے اسٹیج پرایک ایک لیڈرسے ملاقات کی۔ انہوں نے راہل گاندھی، ملیکا ارجن کھڑگ اوردیگرلیڈران کا شال اورپھولوں سے استقبال کیا۔ اسٹیج پرسدارمیا بھی موجود رہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سدارمیا کے استعفیٰ کے بعد ڈی کے شیوکمارکو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

تین سال کے بعد کرناٹک میں پاورٹرانفسرہوا ہے۔ تین سال پہلے کانگریس کی جیت کے بعد سدارمیا کو وزیراعلیٰ اورڈی کے شیوکمارکو نائب وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ تین سال بعد سدارمیا نے استعفیٰ دیا اور ڈی کے شیوکمار کو وزیراعلیٰ بننے کا موقع دیا گیا۔ ڈی کے شیوکمارکے نئی کابینہ میں 13 نئے وزرا کو بھی حلف دلایا گیا۔ ان کی کابینہ میں جی پرمیشورکو نائب وزیراعلیٰ بنایا جائے گا۔  ڈی کے شیوکمار کی حلف برداری سے پہلے سدارمیا نے گلدستہ سے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پرکانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے اورراہل گاندھی بھی موجود رہے۔

ڈی کے شیوکمار کے وزیراعلیٰ کے طورپرحلف برداری تقریب کی شروعات ہوتے ہی مداح اورکانگریس کارکنان لوک بھون کی طرف امنڈنے لگی۔ اس کی وجہ سے اسمبلی کے آس پاس پوری طرح سے ٹریفک جام ہوگیا۔ ڈی کے شیوکمار نے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے سے پہلے اپنی ماں سے آشیرواد (دعائیں) لیں۔ بنگلورو کے سداشیونگر واقع اپنی رہائش گاہ پرماں گورامّا کے پیرچھوئے اوران کا آشیرواد لیا۔

حلف برداری تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت

ڈی کے شیوکمار کے وزیراعلیٰ کے طورپرحلف برداری تقریب میں کئی اہم شخصیات موجود رہیں۔ پارٹی صدرملیکا ارجن کھڑگے، رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی، کرناٹک کانگریس کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا، سابق وزیراعلیٰ سدارمیا، کیرلا کے وزیراعلیٰ ڈی ستیشن، ہری پرساد، محمد اظہرالدین، راجیو شکلا، فلمی ستارے اور ڈی کے شیوکمار کی فیملی کے دیگراراکین بھی اس تقریب میں شامل ہوئے۔ خاص بات یہ ہے کہ بی جے پی سے معطل رکن اسمبلی شیورام ہیبراور ایس ٹی سوم شیکھربھی موجود رہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Manoj Jha Statement: پٹنہ میں سی ای سی کے خلاف احتجاج پر منوج جھا بولے، ’جمہوریت کے لیے مشکل وقت، اب مسلسل ہوں گے مظاہرے‘

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے پٹنہ میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)…

31 minutes ago

Air India EasyRoom: ایئرپورٹ پر سم تلاش کرنے کی پریشانی ختم، ایئر انڈیا کا ایزی روم مسافروں کے لیے نئی سہولت

ایئر انڈیا کی اس نئی سہولت کا مقصد بیرون ملک پہنچنے کے بعد مقامی سم…

1 hour ago

Tejashwi Yadav Raj Bhavan March: راج بھون مارچ سے بہار کی سیاست گرم، تیجسوی یادو نے لگائے ووٹ چوری کے الزامات

بہار میں راج بھون مارچ کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اسمبلی…

2 hours ago