قومی

DK Shivakumar Meets President Vice President: کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا دہلی مشن، راشٹرپتی بھون سے 10 جن پتھ تک ملاقاتوں کا سلسلہ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ڈی کے شیوکمار نے جمعہ کو نئی دہلی میں راشٹرپتی بھون پہنچ کر صدر جمہوریہ  دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے نائب وزیر سی پی رادھا کرشنن سے بھی خیرسگالی ملاقات کی۔ صدر جمہوریہ کے دفتر نے سوشل میڈیا پر اس ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔

نیتی آیوگ کی میٹنگ میں پیش کیا کرناٹک کا ترقیاتی وژن

اس سے قبل ڈی کے شیوکمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ نیتی آیوگ کی 11ویں گورننگ کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک تعلیم، ٹیکنالوجی، اختراع اور روزگار کے شعبوں میں ملک کی صفِ اول کی ریاستوں میں شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ریاستی حکومت اپنے ’’گارنٹی ماڈل‘‘، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، اسکل ڈیولپمنٹ، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی انتظامی نظام کے ذریعے ترقی کے فوائد کو معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مرکز اور ریاستوں کے درمیان بہتر تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

کانگریس قیادت سے اہم ملاقاتیں

10 جون کو ڈی کے شیوکمار نے نئی دہلی میں واقع 10 جن پتھ پر کانگریس کی سینئر لیڈروں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔اس موقع پر انہوں نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور تنظیمی و حکومتی امور سے متعلق مختلف اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔

پارٹی دفاتر کا بھی دورہ

دہلی قیام کے دوران وزیر اعلیٰ نے نیشنل ویمن کانگریس اور انڈین یوتھ کانگریس کے دفاتر کا بھی دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کرکے تنظیمی سرگرمیوں پر گفتگو کی۔

3 جون کو سنبھالی تھی وزارتِ اعلیٰ کی ذمہ داری

واضح رہے کہ ڈی کے شیوکمار نے 3 جون کو کرناٹک کے 25ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ بنگلورو میں منعقدہ تقریب میں ریاست کے گورنر تھاور چند گہلوت نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Impeachment Notice Against CEC: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کا نوٹس: کیا ہے معاملہ؟

اپوزیشن نے مارچ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں گیانیش کمار کو عہدے سے…

2 hours ago