قومی

Happy Diwali: ملک بھر میں دیوالی کی تقریبات، پی ایم مودی سمیت کئی رہنماؤں نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی

پیر کو ملک بھر میں دیوالی کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس پرمسرت موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور کئی سرکردہ لیڈروں نے دیوالی کے موقع پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور سبھی کو خوشی اور خوشحالی کی خواہش کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا، “میرے تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی دلی مبارکباد۔ روشنیوں کا یہ مقدس تہوار ہرایک کی زندگی کو خوشی، خوشحالی اور ہم آہنگی سے روشن کرے۔” مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے
اپنے پیغام میں کہا، “روشنی اور خوشی کے تہوار دیوالی پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ میں بھگوان شری رام سے سب کی صحت اورخوشحالی کی پراتھنا کرتا ہوں۔”

بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے ‘ایکس’ پر لکھا، “روشنی کے تہوار دیوالی پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ دیپ وتسو کے پرمسرت موقع پر سبھی کی زندگی میں علم کی روشنی پھیلے اور اندھیرے دور ہوں۔ میں ماں مہالکشمی جی سےپراتھنا کرتا ہوں کہ وہ سب کو خوشی، خوشحالی اور صحت عطا کریں۔”

دیپاولی کو سچائی اور سناتن کی جیت کی علامت بتاتے ہوئے، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، دیپ وتسو صرف دیپ جلانے کی رسم نہیں ہے، بلکہ یہ آتما میں امید کی روشنی، سماج میں ہم آہنگی کی تحریک اور قوم میں نشاۃ ثانیہ کا عزم ہے۔ بھگوان شری رام کی ماں جانکی کے  آشیرواد سے نہ صرف گھر بلکہ دل بھی روش ہوں اور ہرایک کی زندگی میں جوش اور  اور ولولے کے دیپ روشن ہوں۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے لکھا، “دیوالی کے پرمسرت تہوار پر ریاست کے تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ پراتھنا ہے کہ یہ عظیم تہوار، دیوی مہالکشمی اور بھگوان گنیش کی پوجا کے لیے وقف ہے، جو رکاوٹوں کو دور کرتا ہے، آپ سب کے لیے خوشی، خوشحالی اور بھلائی لے کر آئے۔”

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا، روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ دیوالی اندھیرے پر روشنی، جہالت پر علم اور برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔ اسے باہمی ہم آہنگی، خیر سگالی اور خوشی کے ساتھ منائیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Nabin visits the Gorakhnath Temple: بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے گورکھ ناتھ مندر میں کی پوجا ارچنا، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا استقبال

گورکھپور دورے کے دوسرے دن مندر پہنچے نتن نبین، تنظیمی عہدیداروں اور سابق ارکان پارلیمنٹ…

8 minutes ago

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

12 hours ago