قومی

آئین پر حملہ کرنے کے لئے کانگریس طویل عرصے سے بدنام، کیجریوال انتخابی لیڈر ہیں: ڈاکٹر دنیش شرما کا بڑا حملہ

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اوراترپردیش کے سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹردنیش شرما نے کانگریس اوراس کی اتحادی پارٹیوں پرآئین کی توہین کا الزام عائد کیا ہے۔ کانپورمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ماضی سے ہی آئین پرحملہ کرنے کے لئے بدنام رہی ہے اورآج بھی اپوزیشن پارٹیوں کا آئین کے تئیں رویہ منفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آئین پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور اسی کے مطابق کام کرتے ہیں، لیکن اپوزیشن ان کے ہراقدام کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے خواتین کوحقوق دینے سے متعلق آئینی ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے اس کی بھی مخالفت کی، جس سے اس کا رویہ واضح ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹردنیش شرما  نے مغربی بنگال کی سیاست کا ذکرکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی کامیابی کے بعد اترپردیش میں اپوزیشن پارٹیوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے۔ ان کے مطابق، 2027 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اورسماج وادی پارٹی جیسی پارٹیوں کواب انتخابات قریب آتے ہی بھگوان  یاد آنے لگے ہیں۔

اروند کیجریوال انتخابی مفاد کے سیاست دان ہیں: ڈاکٹر دنیش شرما

ڈاکٹردنیش شرما نے دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جولوگ پہلے رام مندرجانے سے گریزکرتے تھے، وہ اب انتخابی حالات کودیکھتے ہوئے رام للا کے درشن کے لیے بے تاب نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ووٹ کی سیاست کے باعث اپوزیشن کے کئی لیڈران رام مندرمیں درشن کرتے، کلاوا باندھتے اورماتھے پرتلک لگاتے دکھائی دے سکتے ہیں۔ ایمرجنسی کا ذکرکرتے ہوئے ڈاکٹرشرما نے کہا کہ 25 جون کی رات کانگریس نے آئین کا قتل کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس دورمیں ایک لاکھ سے زائد افراد کوجیلوں میں ڈالا گیا اورذرائع ابلاغ کی آزادی کوکچل دیا گیا۔ ان کے مطابق اُس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی کے خلاف کارروائی سے بچانے کے لیے قانون تک بنایا گیا تھا۔

اپوزیشن کو ملک اور اترپردیش کی ترقی پسند نہیں: راجیہ سبھا رکن

ڈاکٹردنیش شرما نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک اوراترپردیش میں ہونے والی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج اترپردیش مافیا سے پاک ہوکرترقی کی راہ پرگامزن ہے۔ ایکسپریس ویز، ہوائی اڈے، میٹرو اور صنعتی کارخانے ریاست کی نئی شناخت بن چکے ہیں۔ رام مندرچندہ چوری معاملے پرانہوں نے کہا کہ حکومت اس کیس میں سخت کارروائی کررہی ہے اورکسی بھی قصوروارکوبخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انتخابات کے پیش نظرسناتن دھرم کوبدنام کرنے اورذات پات کی سیاست کو ہوا دینے کی سازش کی جا رہی ہے۔

جمہوریت کے محافظوں کو خراجِ تحسین

اس سے قبل ڈاکٹردنیش شرما کانپورکے شیام نگرمیں واقع نئے گیسٹ ہاؤس میں بی جے پی کی ضلع شمال، ضلع جنوب اوردیہی اکائیوں کی جانب سے منعقدہ ’’آئین قتل دیوس‘‘ سیمینارمیں بطورمہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پرایمرجنسی کے دوران جدوجہد کرنے والے جمہوریت کے محافظوں کو اعزازسے نوازا گیا۔ انہوں نے جمہوریت کے تحفظ اورآئین کی عظمت برقراررکھنے میں ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں بی جے پی کے ضلع صدرشیورام سنگھ، انیل دکشت، اپیندرپاسوان، رکن اسمبلی وسابق وزیرنیلیما کٹیار، رکن قانون سازکونسل ارون پاٹھک، سابق رکن اسمبلی رگھونندن بھدوریا، سینئربی جے پی لیڈرسریش اوستھی، ریاستی خواتین کمیشن کی رکن انیتا گپتا، پونم دویدی، سابق ضلع صدرکوشل کشوردکشت، بی جے پی نائب صدرششانک مشرا، یوا مورچہ کے صدرشِوانگ مشرا سمیت متعدد عہدیداران اورکارکنان موجود تھے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

1 hour ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

2 hours ago