قومی

Dimple Yadav road show in Gonda: جو لوگ پریوار والے نہیں ہیں ،وہ پریوار کے دکھ درد کو نہیں سمجھ سکتے،ڈمپل یادو نےپی ایم مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کو بنایا نشانہ

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور مین پوری کی امیدوار ڈمپل یادو نے گونڈا لوک سبھا حلقہ سے ایس پی امیدوار شریا ورما کی حمایت میں روڈ شو کیا۔ اس دوران انہوں نے پی ایم مودی اور سی ایم یوگی کو نشانہ بنایا۔ڈمپل نے کہا کہ جو پریوار والے نہیں ہیں وہ  پریوار کا درد  نہیں سمجھ سکتے۔ وہ نہیں جانتے کہ خاندان کی ذمہ داری کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی واحد پارٹی ہے جو رشتوں کو نبھانا جانتی ہے، جو خاندان کے درد کو سمجھتی ہے۔ڈمپل نے کہا کہ یہ آئین اور جمہوریت کو بچانے کا الیکشن ہے۔ یہ بدلاوکا انتخاب ہے۔ یہ تبدیلی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور لوگوں کی اس بھیڑ کو دیکھ کریہ  طے ہے کہ اس بار تبدیلی آئے گی۔

ایس پی امیدوار شریا ورما کو گونڈہ کی بیٹی بتاتے ہوئے ایس پی ایم پی نے کہا کہ گونڈا کے لوگ نہ صرف ایک نوجوان اور نئے ایم پی کو منتخب کریں گے بلکہ خواتین کی طاقت کی حمایت بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایم پی کا انتخاب کریں جو آپ کے درمیان رہے۔ کوئی ایسا شخص جو آپ کی خوشی اور غم میں آپ کی مدد کرے، ایسا رکن پارلیمنٹ نہیں جو الیکشن جیتنے کے بعد نظر نہ آئے۔ گونڈہ کے لوگوں نے ہمیشہ ایس پی کو نوازا ہے۔ یہاں کے لوگوں نے بابو جی (بینی پرساد ورما) کو بھی نوازا ہے۔

ڈمپل نے کہا کہ مین پوری اور قنوج میں ایس پی کارکنان خوفزدہ نہیں ہیں، انہوں نے انتظامیہ کا دلیرانہ مقابلہ کیا۔ بتاؤ تم ڈرو گے تو نہیں، دباؤ میں آؤ گے یا گھبراؤ گے تو نہیں؟ ہم اپنے کارکنوں کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ بی جے پی پر دباؤ کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ڈمپل یادو نے کہا کہ دباؤ کی اس سیاست کا زوال عوام کے ہاتھ میں ہے اور عوام کے تعاون سے سماج وادی پارٹی اس سیاست کو ختم کردے گی۔ ڈمپل یادو نے ایس پی کارکنوں سے 20 مئی کو صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

گونڈا لوک سبھا سیٹ پر ایس پی امیدوار شریا ورما کے حق میں منعقد کیے گئے روڈ شو میں ڈمپل یادو کو صبح 11.30 بجے گونڈا پہنچنا تھا، لیکن وہ اپنے مقررہ وقت سے تقریباً دو گھنٹے تاخیر سے گونڈہ پہنچیں۔ گونڈا میں ڈمپل کے استقبال کے لیے لوگ جمع ہوئے۔ روڈ شو میں جمع لوگوں کو دیکھ کر ڈمپل یادو بھی پریشان نظر آئیں۔ شدید گرمی اور 42 ڈگری درجہ حرارت کے درمیان انتخابی رتھ پر کھڑی ڈمپل یادو پورے غصے میں نظر آئیں۔ شدید گرمی کے درمیان عوام سے خطاب کیا۔ سابق وزیر راکیش ورما، ایس پی لیڈر سورج سنگھ موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

39 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

51 minutes ago