‘بی جے پی جھوٹ کی فیکٹری ہے، یہ لوگوں کو دھوکہ دیتی ہے۔ووٹروں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرتی ہے۔ لیکن 10 سال اور سات سال کے دور اقتدار کے بعد اب ووٹر سمجھ رہے ہیں۔ اگر مہنگائی ہے تو سب کے لیے ہے ،نوکریاں کسی طبقے کے لیے نہیں ہے۔ کسانوں کے پاس ایم ایس پی نہیں ہے۔ ڈبل انجن والی حکومت نے ملک اور ریاست کو تقسیم کر دیا ہے۔ لیکن اب لوگ باشعور ہو چکے ہیں۔یہ باتیں رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے کہی ہیں۔جب ڈمپل یادو سے پوچھا گیا کہ ووٹر آپ کو ووٹ کیوں دیں۔ووٹر انڈیا الائنس کو کیوں ووٹ دیں، آپ کیا بدلیں گے؟ اس سوال کے جواب میں ڈمپل یادو نے کہا کہ جب ہم آئیں گے تو پتہ چلے گا۔ اس کا موازنہ دس سال پہلے کے دور حکومت سے کریں، پہلے چاول، آٹا، تیل اور چینی راشن میں ملتی تھی۔اب صرف باجرہ ملتا ہے اور وہ بھی گرمیوں کے موسم میں۔ میرے خیال میں ووٹر باشعور ہیں۔ اب ان لوگوں نے راشن میں بھی چوری کی ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے الزام لگایا کہ سماج وادی پارٹی مافیاز کی پارٹی ہے۔ اس بارے میں جب ڈمپل یادو سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نفرت جو پھیلائی جا رہی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔ موجودہ وزیراعلیٰ نے خواتین کے خلاف کتنی حیرت انگیز تقریریں کیں؟ اگر ہم یوپی کے سی ایم سے پوچھیں کہ نوکریاں کہاں ہیں، بھرتیاں کیوں نہیں ہو رہی ہیں، پیپر کیوں لیک ہو رہے ہیں؟آپ ہی ہیں جو پیپر لیک کر رہے ہیں، آپ کسی کو پکڑ نہیں پا رہے، کیسے؟ بہت سی پوسٹیں خالی ہیں. خواتین کے خلاف گھناؤنے جرائم ہو رہے ہیں،یہ سب حکومت کی ناکامیاں ہیں۔ڈمپل یادو سے یہ پوچھنے پر کہ ان کا سب سے بڑا مخالف کون ہے، انہوں نے کہا- بی جے پی سب سے بڑی مخالف ہے۔جب ان کے بہترین دوست کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہر کوئی دوست ہوتا ہے۔ بی جے پی کا نام لینے پر انہوں نے کہا – نہیں، بی جے پی میں بھی اچھے لوگ ہوں گے۔وہاں بھی بہت سے اچھے لوگ ہو سکتے ہیں۔ بی جے پی میں اپنے اچھے دوست کا نام بتانے پر انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کا کوئی اچھا دوست ہے یانہیں۔
ایک خاص انٹرویو کے دوران کچھ سیاسی شخصیات کے بارے میں ڈمپل یادو سے ایک لفظ میں جواب مانگا گیا توڈمپل نے یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی شخصیت کو ایک لفظ میں بیان کرنے کے بجائے انہوں ے کہا کہ ان کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی کیونکہ میں ان کے بارے میں سوچتی بھی نہیں۔ ڈمپل نے اپنے شوہر اکھلیش یادو کی تعریف ایک جنگجو کے طور پر کی ہے۔ اکھلیش یادو قنوج سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہیں ایک لفظ میں وہ راہل گاندھی کو عاجزی سے بھرا ہوا انسان قرار دیا۔اپنی بیٹی ادیتی یادو کی شخصیت کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈمپل یادو نے کہا کہ وہ بہت ذہین ہے۔ ڈمپل نے چچا اور سسر شیو پال سنگھ یادو کو محنتی بتایا ہے۔ ڈمپل نے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کو ایک اچھا اسپیکر بتایا ہے۔ ڈمپل نےپی ایم مودی کو اچھا مقرر بتایا جبکہ پرینکا گاندھی واڈرا کو ایک اچھی سیاست دان قرار دیا۔اور وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک اچھے پولرائزنگ شخص کے طور پر بیان کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
مسجدوں کے نیچے مندروں کی دریافت پر آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ اگر تاریخ…
راہل گاندھی نے مہاراشٹراسمبلی الیکشن سے متعلق سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے…
بدھ کو پنچایتی راج وزارت کے یونین سکریٹری وویک بھاردواج نے کہا کہ حکومت کا…
حالیہ برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، اس اسکرپٹ کو دوبارہ لکھنے…
میلبورن ٹسٹ کا پہلا دن ختم ہوتے ہی وراٹ کوہلی پرجرمانہ لگا دیا ہے۔ وراٹ…
پرائیویٹ لائف بیمہ کنندگان نے 10,708.4 کروڑ روپے سے زیادہ کے ساتھ اس حصے کو…