قومی

Digvijay Singh’s Clarification: ’میں آر ایس ایس کا سخت مخالف ہوں‘… ، آر ایس ایس کی تعریف پر واویلا کے بعد دگ وجے سنگھ کا یو ٹرن

اپنے بیانات سے ملک کی سیاست میں ہلچل مچانے والے کانگریس لیڈر دِگّی راجا (دگ وجے سنگھ) نے ایک بار پھر یو ٹرن لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے آر ایس ایس اور بی جے پی کے مخالف رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ ہفتے کے روز کانگریس ورکنگ کمیٹی (CWC) کی میٹنگ سے عین قبل دگ وجے سنگھ نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک تصویر شیئر کر کے ان کی کھل کر تعریف کی، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں دگ وجے سنگھ کے معاملے پر ماحول گرم ہو گیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے اپنی پوسٹ پر وضاحت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے صرف تنظیم کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا تھا، میں ہمیشہ سے آر ایس ایس، وزیر اعظم مودی اور ان کی پالیسیوں کا مخالف رہا ہوں اور آئندہ بھی رہوں گا۔

شیئر کی گئی تصویر میں مودی اور آڈوانی

دِگّی راجا کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں لال کرشن آڈوانی، پرمود مہاجن اور آنندی بین پٹیل کرسیوں پر بیٹھے نظر آتے ہیں، جبکہ نریندر مودی ایک کارکن کی طرح زمین پر بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔

کانگریس کے سینئر لیڈروں کو کیا ٹیگ

اس پر دگ وجے سنگھ نے کانگریس کے اعلیٰ لیڈروں کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ، یہ تصویر مجھے کیورا (Quora) سائٹ پر ملی۔ یہ ایک نہایت مؤثر تصویر ہے۔ کس طرح آر ایس ایس کا ایک زمینی رضاکار اور جن سنگھ–بی جے پی کا ایک کارکن، قائدین کے قدموں میں فرش پر بیٹھ کر ملک کا وزیر اعظم بنا۔ یہ تنظیم کی طاقت ہے۔ اس پوسٹ کو دیکھتے ہی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ لوگوں کے ذہنوں میں ایک ہی سوال گردش کرنے لگا کہ کیا دگ وجے سنگھ پارٹی بدلنے والے ہیں؟ تاہم کچھ ہی دیر بعد دگ وجے سنگھ نے میڈیا کے سامنے آ کر اس معاملے پر اپنی وضاحت پیش کر دی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

INDIA Alliance Meeting: اپوزیشن جماعتوں کا 2 سے 8 اکتوبر تک ملک گیر احتجاج، 6 اکتوبر کو الیکشن کمیشن تک مارچ، .I.N.D.I.A بلاک کا بڑا فیصلہ

I.N.D.I.A. اتحاد کی ساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والی میٹنگ میں 20 جماعتوں کی شرکت،…

18 minutes ago

Centenary Celebrations of UPSC: وزیراعظم مودی یکم اکتوبر کو یونین پبلک سروس کمیشن کی صد سالہ تقریبات میں ہوں گے شریک

بھارت منڈپم میں منعقدہ پروگرام کے دوران وزیراعظم مودی یو پی ایس سی کی صد…

1 hour ago

Ujjain Violence: شاہی مسجد تنازع کے بعد 20 گرفتار، 30 افراد کے خلاف ایف آئی آر

پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کو مکمل طور پر منہدم کیے جانے کے جعلی…

1 hour ago