قومی

Digital payment service resumed through UPI: تکنیکی خرابی کے بعد UPI کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کی سروس پھر شروع

نئی دہلی: یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (UPI) کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات ہفتے کے روز زیادہ تر یوزرس کے لیے بحال کر دی گئیں اور معمول کے مطابق کام کرنا شروع کر دیا گیا۔ اس سے پہلے اس سروس کو کر کچھ وقت تک ملک بھر میں کئی یو پی آئی یوزرس کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

اگرچہ نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) نے ابھی تک UPI خدمات کی بحالی کی تصدیق نہیں کی ہے، پھر بھی دہلی-NCR میں یوزرس نے اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے کامیاب ڈیجیٹل ادائیگیوں کی اطلاع دی ہے۔

اس سے قبل دوپہر کے وقت، ملک بھر میں متعدد آن لائن ادائیگیوں کے پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل خدمات متاثر ہوئی تھیں، جس سے خریداری، بل کی ادائیگی اور کاروباری لین دین میں مسائل پیدا ہوئے۔

آؤٹیج ٹریکنگ پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق دوپہر ایک بجے تک 2,358 شکایات درج کی گئیں۔ UPI سروس سے متعلق 81 فیصد شکایات ادائیگیوں سے متعلق تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 17 فیصد شکایات فنڈ ٹرانسفر کے حوالے سے درج کی گئیں۔

وہیں، NPCI نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ کے ذریعے ’تکنیکی مسائل‘ کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس میں UPI لین دین میں دشواریوں کا بھی ذکر کیا گیا۔NPCI نے مزید کہا، ’’ہم اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں اور آپ کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔ ہم یوزرس کو ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔‘‘

SBI، ICICI اور HDFC جیسی بڑی بینکنگ ایپس بھی UPI سروس کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔UPI لین دین ہندوستان میں کافی مقبول ہیں۔ یہاں تک کہ اس نے ہر گزرتے مہینے کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ NPCI کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، UPI نے مارچ میں 18.3 بلین کا ٹرانزیکشن والیوم ریکارڈ کیا، جب کہ فروری میں ٹرانزیکشن والیوم 16.11 بلین تھا۔ ٹرانزیکشن والیوم میں ماہانہ بنیادوں پر 13.59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

UPI پر مبنی لین دین مارچ میں ریکارڈ 24.77 لاکھ کروڑ روپے رہا، جو فروری میں 21.96 لاکھ کروڑ روپے سے 12.79 فیصد زیادہ ہے۔ مارچ میں 24.77 لاکھ کروڑ روپے کے ریکارڈ توڑ UPI لین دین میں سال بہ سال قیمت میں 25 فیصد اور والیوم میں 36 فیصد کی متاثر کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago