قومی

Digital Empowerment of Haj Pilgrims from India: ہندوستان کے عازمین حج کی ڈیجیٹل طور پربااختیاری

تحریر: سی پی ایس بخشی، جوائنٹ سکریٹری، اقلیتی امور کی وزارت، حکومت ہند

حالیہ برسوں میں حکومت ہند نے جامع حکومت پر غیر معمولی زور دیا ہے۔ ایسی حکمرانی جس  کی  جغرافیائی حالات، پس منظر یا عقیدے سے قطع نظر ہر شہری تک  رسائی ہو۔ یہ واضح طو ر پر سالانہ  حج کے انتظامات سے  بھی ظاہر ہوتا ہے۔ معمول کے انتظامی عمل سے دور، یہ ایک وسیع انسانی، سفارتی اور لاجسٹک عمل ہے جو قوموں اور ثقافتوں پر محیط ہے۔‘ سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کے اصولوں سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے حکومت نے حج انتظام کو 21ویں صدی کی خدمات کی فراہمی کے ماڈل میں تبدیل کر دیا ہے۔

ہر سال ہندوستان سے تقریباً 1.75 لاکھ عازمین مقدس حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ سعودی عرب (کےایس اے) کے ساتھ قریبی تال میل کےساتھ  ہندوستان کی حج کمیٹی کے ذریعے 4 مہینوں پر محیط اتنے وسیع اور حساس عمل کا انتظام کرنا، قومی رابطہ کاری، سفارت کاری اور خدمت کےاعتبار سے ایک عظیم کارنامہ ہے۔ حکومت ہند، اقلیتی امور کی وزارت کے ذریعے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ یہ روحانی سفر نہ صرف بلا رکاوٹ ہو بلکہ باوقار، جامع اور تکنیکی اعتبار سے بھی بااختیار ہو۔ کسی بھی قسم کے امتیاز کےبغیر تمام سماجی برادریوں کی خدمت کرنے کے اپنے غیر متزلزل عزم کے تحت حکومت حج کے تجربے کو بیرون ملک اب تک کیے گئے سب سے جدید عوامی خدمات میں سے ایک میں تبدیل کر رہی ہے۔

حج سہولت ایپ کو حکومت ہند نے 2024 میں شروع کیا تھا، تاکہ حاجیوں کے تجربے کو آسان اور بہتر بنایا جا سکے، جس میں ہر حاجی کے ساتھ منسلک ریاستی حج انسپکٹرز کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ قریب ترین صحت کی دیکھ بھال اور نقل و حمل کی سہولیات جیسے رہائش، ٹرانسپورٹ اور پرواز کی تفصیلات جیسی معلومات تک حقیقی وقت میں رسائی کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ ایپ  پرشکایات  درج کرنے وان  کی ٹریکنگ، سامان سے باخبر رہنے، ہنگامی ایس او ایس خصوصیات، روحانی مواد اور حقیقی وقت میں اطلاعات  ناموں سے باخبر رہنے کی سہولت  مہیا ہے۔ ایپ کو پچھلے سال 67,000 سے زیادہ حاجیوں نے انسٹال کیا تھا، جو قبولیت کی بلند شرح کو ظاہر کرتا ہے۔ 8000 سے زیادہ شکایات اور 2000 سے زیادہ ایس او ایس پر غور کیاگیا اور کے ایس اے میں ہندوستانی حکومت کی طرف سے حاجیوں کے لیے قائم کیے گئے انتظامی سیٹ اپ کے ذریعے جواب دیا گیا۔ ایس او ایس اور گمشدہ حجاج سے متعلق ایپ کی فیچرس کو کھوئے ہوئے حاجیوں کا پتہ لگانے اور ان تک پہنچنے اور ضرورتمند حاجیوں کو ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سب سے زیادہ سراہا گیا۔

ایپ کے فیڈ بیک پر مبنی فیچرس کی وجہ سے یہ ایپ حج کے پورے عرصے میں قابل توسیع صلاحیت رکھتا ہے۔ حج 2024 کے دوران ایپ سے حاصل کردہ  معلومات، 2025 کے لیے حج پالیسی اور رہنما خطوط کی تشکیل کے لیے کلیدی معلومات کے طور پر کام کرتی ہیں۔ ڈیٹا پر مبنی یہ فیصلے حکومت ہند کے اپنے شہریوں کے لیے جوابدہی پر مبنی حکمرانی کے ماڈل کی مثال  پیش کرتے ہیں۔ 2024 میں اس کامیابی کے سلسلےکو آگے بڑھاتے ہوئے حکومت نے اب حج سہولت ایپ 2.0 کا آغاز کیا ہے جس میں حج کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے اور عازمین کے لیے حقیقی معنوں میں شروع سے آخیر تک ڈیجیٹل حل تیار کیا گیا ہے۔

حج 2.0، حجاج کی درخواست کی ڈیجیٹل جمع کرانے، انتخاب (قرعہ اندازی)، ویٹنگ کی فہرستوں کی اشاعت، ادائیگی کے انضمام، اداہی کوپن کاجاری کیا جانا اور منسوخی اور رقم کی واپسی کے عمل تک حج  کے  پورے انتظامی عمل کااحاطہ کرتا ہے۔ اپ ڈیٹ کردہ ایپ بینکنگ نیٹ ورکس کے ساتھ مربوط ادائیگی کی  سہولت فراہم کرتاہے، جس سے حجاج کرام کویو پی آئی، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈز اور انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے ادائیگیاں کرنے کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔ سفر کو مزید آسان بنانے کے لیے ریئل ٹائم فلائٹ شیڈول اور الیکٹرانک بورڈنگ پاس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ ایپ کو پیڈومیٹر فیچر سے آراستہ کیاگیا ہے، جس کا مقصد حاجیوں میں پیدل چلنے کی عادت ڈالنا ہے، تاکہ وہ آگے کے مشکل سفر کے لیے درکار صلاحیت پیدا کر سکیں۔ بیمار عازمین کی مدد کے لیے موسم کی تازہ ترین معلومات بھی شامل کی گئی ہیں، تاکہ عازمین کو انتہائی موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں صحت مند اور ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد ملے۔

انڈین حج میڈیکل دستے کو بہترین قرار دیا گیا ہے اور وہ مکہ اور مدینہ میں حج کے دوران قائم فیلڈ ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے نیٹ ورک کے ذریعے عازمین کو عالمی معیار کی طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔ ایمبولینسوں کا نیٹ ورک ہنگامی طبی امداد فراہم کرتا ہے۔ وزارت صحت کے ای-ہیلتھ کارڈ اور ای-ہسپتال ماڈیول کو اس سال ایپ کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے، جس سے عازمین کو بغیر کسی رکاوٹ کے داخلے اور علاج کی سہولت فراہم کی جاسکے گی۔ اس سے ڈاکٹروں کو علاج کے لیے دستیاب ڈیٹا  کے معیار اور حج 2025 کے لیے عازمین کو بہترین طبی خدمات فراہم کرنے کے معیار میں بھی اضافہ ہوگا۔

سامان کے بارے میں ٹریکنگ کا نظام اس ایپ  کا انتہائی قابل تعریف فیچر ہے جسے آر ایف آئی ڈی پر مبنی ٹیگنگ کے ساتھ مزید اپ گریڈ کیا گیا ہے جو گمشدہ سامان کو ٹریک کرنے کے عمل کو مزید سہل بنائے گا اور سروس کی اعلیٰ ترین سطح کو یقینی بنائے گا۔ منیٰ، عرفات اور مزدلفہ سمیت مشعر کے علاقے کی ڈیجیٹل میپنگ کے ذریعے مناسک حج کی نیویگیشن نظام کی کایہ پلٹ کردی  گئی ہے۔ کیمپ کی جگہوں کی نشاندہی کی جاتی ہے اور نقشے پر ان کا پتہ لگایا جاتا ہے تاکہ حاجیوں کو ان کی منزل تک پہنچایا جا سکے اور صحرا کی شدید گرمی میں ان کے گم ہونے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔ نماز کے الارم، قبلہ کمپاس اور اسپتالوں، بس اسٹاپوں، سروس سینٹرز اور ہندوستانی مشن کے دفاتر کی لوکیشن پر مبنی نقشہ سازی جیسی خصوصیات حاجیوں کے مجموعی تجربے اور سہولت کو نمایاں طور پر بہتر بناتی ہیں۔

اے آئی  کے ذریعے چلائے جانے والے ایک چیٹ بوٹ کو ایک ڈیجیٹل پرسنل اسسٹنٹ کے طور پر شامل کیا گیا ہے تاکہ بات چیت کے لہجے میں باقاعدہ سوالات کا جواب دیا جا سکے، فوری مدد اور مشورہ فراہم کیا جا سکے۔ خصوصیات کا یہ جامع مجموعہ نہ صرف ٹیکنالوجی کو سروس ڈیلیوری کے ایک ذریعہ کے طور پر بروئے کار لانے کے حکومت کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ایک ایسے آلے کے طور پر بھی جو بشمول روحانی راستے پر چلنے والوں کے ہر ایک کے لیے وقار، سہولت اور قابلیت کو تقویت دیتاہے۔

حج سویدھا ایپ 2.0 ہندوستان کے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے میں ایک اختراع ہے اور حکومت ہند کے گورننس  کے ہر شہری تک بامعنی انداز میں  پہنچنے کو یقینی بنانے کے وژن کا ثبوت پیش کرتا ہے۔ ٹیکنالوجی کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے، ہندوستانی عازمین کے انتظام کے لیے نئے بین الاقوامی معیارات قائم کر رہا ہے، جو اپنے شہریوں کے لیے ایک ہموار، محفوظ اور روحانی طور پر بہتر تجربہ فراہم کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیاں میں لگائی آگ

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…

6 hours ago

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

7 hours ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

7 hours ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

7 hours ago