قومی

Muslims announces to go to Supreme Court on Dhar Bhojshala Case: دھار بھوج شالہ کو مندر قرار دیتے ہوئے ہائی کورٹ نے نماز کی ادائیگی پر لگائی پابندی، مسلم فریق نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان

دھار بھوج شالہ سے متعلق اندورہائی کورٹ نے جمعہ (15 مئی، 2026) کے روزبڑا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے متنازعہ مقام کومندرتسلیم کرلیا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ ہندووں کوپوجا کرنے کا اختیار ہے۔ ساتھ ہی نمازکی ادائیگی پرپابندی لگا دی گئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 12 مئی کو ہائی کورٹ نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا، لیکن آج اپنا اہم فیصلہ سنا دیا۔ اب عدالت کے فیصلے پرشہرقاضی وقارصادق نے ردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم عدالت کے فیصلے کو پڑھیں گے اور سمجھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم فریق سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔

ہم سبھی وکلا کا شکریہ ادا کرتے ہیں: جج

دھاربھوج شالہ پراپنا فیصلہ سنانے کے لئے ہائی کورٹ کی بنچ نے جمعہ کے روزملاقات کی۔ جج نے عدالت میں تعاون کرنے والے تمام وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔ عدالت نے کہا، ”ہم نے حقائق اوراے ایس آئی ایکٹ کا جائزہ لیا۔ آثارقدیمہ ایک سائنس ہے۔ اس کے نتائج پربھروسہ کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی آئین کے تحت ملے بنیادی حقوق پربھی غورکیا جانا ہے۔  یہ پرمارخاندان کی اولاد راجا بھوج کے دورمیں سنسکرت کی تعلیم کا مرکزتھا۔ یہ دیوی سرسوتی کا مندرتھا۔”

دھاربھوج شالہ پرہائی کورٹ کا حکم

عدالت نے بھوج شالہ پراپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بھوج شالا کمپلیکس ایک محفوظ یادگار ہے۔ یہ مندر ہے۔ ہندووں کو پوجا کرنے کا اختیار ہے۔ حکومت اوراے ایس آئی کووہاں سنسکرت کی تعلیم کا انتظام کرنے پربھی غورکرنا چاہئے۔ جہاں تک دیوی واگ دیوی کی مورتی کوہندوستان واپس لانے اورمندرمیں نصب کرنے کا تعلق ہے، مرکزی حکومت کواس پرغورکرنا چاہئے۔ وہیں مسلم فریق سے متعلق کہا کہ مسلم فریق حکومت کومسجد کے لئے جگہ دینے کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ مسجد ایسی جگہ ہونی چاہئے جس سے دونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ پیدا نہ ہو۔

سوشل میڈیا کی نگرانی کررہی ہے مدھیہ پردیش پولیس

واضح رہے کہ اس فیصلے سے پہلے دھارضلع میں دفعہ 163 نافذ کردی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی 5 سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پرپابندی لگا دی گئی ہے اورکسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہرہ اورجلوس پر بھی روک لگائی گئی ہے۔  مدھیہ پردیش پولیس سوشل میڈیا پرکسی بھی طرح کے اشتعال انگیز تبصرہ کرنے والوں کی سخت مانیٹرنگ کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پٹرول-ڈیژل کی بوتل میں فروخت پربھی سخت نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔

کیا ہے پورا تنازعہ؟

Nisar Ahmad

Recent Posts

Akhilesh Yadav PDA Rath Yatra: رائے بریلی سے اکھلیش نے نکالی پی ڈی اے رتھ یاترا، سماج وادی پارٹی-کانگریس اتحاد کی تازہ صورتحال

2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے اکھلیش یادو نے کانگریس کے مضبوط علاقے…

1 hour ago

Guru Tegh Bahadur: دہلی میں امر بلیدان، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے گرو تیغ بہادر جی کی عظیم قربانی کو کیا گیا پیش

تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سیوا یاترا میں شامل نوجوانوں سے کی بات چیت ، کہا- یہ تجربات انمول ہیں

پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…

4 hours ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

4 hours ago