قومی

Air India plane crash: ڈی جی سی اے نے احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کی، پرواز ڈیٹا،وائس ریکارڈنگ اور گواہوں کے بیانات کیے جا رہے ہیں اکٹھا

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے جمعرات کو کہا کہ اس نے احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 آج دوپہر ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ ڈی جی سی اے کے ترجمان نے کہا ’’فی الحال حادثے کی کوئی خاص وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تفصیلی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اس تحقیقات میں شامل ہیں۔

پائلٹ نے کی تھی MAYDAY کال

معلومات کے مطابق ایئر انڈیا کے طیارے بوئنگ 787 ڈریم لائنر نے 13.39 ISP پر سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے 23 سے ٹیک آف کیا۔ تھوڑی دیر بعد طیارے کے پائلٹ کی جانب سے ایک MAYDAY کال آئی، تاہم اس کے بعد کاک پٹ سے مزید کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ اس ہوائی جہاز کے پائلٹ کیپٹن سمیت سبھروال تھے، جو ایئر انڈیا میں طویل عرصے سے پائلٹ ہیں اور ان کے پاس 8,200 گھنٹے سے زیادہ پرواز کا تجربہ تھا۔ وہیں فرسٹ آفیسر کلائیو کنڈر 1,100 گھنٹے پرواز کا تجربہ رکھتے تھے۔

حادثے کے وقت طیارے میں 242 افراد سوار تھے جن میں 230 مسافر، 10 کیبن کریو اور دو پائلٹ شامل تھے۔ ڈی جی سی اے کے بیان کے مطابق ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر روانہ کر دیا گیا اور ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ طیارہ ہوائی اڈے کی حدود سے باہر گر کر تباہ ہوا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ٹیک آف کے بعد ٹھیک سے اوپر نہیں جا سکا تھا۔

ثبوت اکٹھا کر رہا ہے ڈی جی سی اے

معلومات کے مطابق ڈی جی سی اے حکام تحقیقات کے حصے کے طور پر فلائٹ ڈیٹا، وائس ریکارڈنگ اور گواہوں کے بیانات اکٹھا کر رہے ہیں۔ یہ حالیہ برسوں میں ہندوستان میں سب سے سنگین طیارہ حادثات میں سے ایک ہے۔ حکام نے ابھی تک ہلاکتوں یا زندہ بچ جانے والوں کے بارے میں معلومات جاری نہیں کی ہیں۔

دریں اثنا احمد آباد ہوائی جہاز کے حادثے کی وجوہات کے بارے میں کئی قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں، جن میں انجن کی خرابی سے لے کر فلائٹ کنٹرول میں خرابی تک کے قیاس لگائے جا رہے ہیں۔ تاہم حکام نے سرکاری نتائج سامنے آنے تک تحمل سے کام لینے پر زور دیا ہے۔ اس حادثے نے ایوی ایشن کمیونٹی میں ہلچل مچا دی ہے اور ہوائی جہاز کی حفاظت اور دیکھ بھال کے پروٹوکول کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Impeachment Notice Against CEC: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کا نوٹس: کیا ہے معاملہ؟

اپوزیشن نے مارچ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں گیانیش کمار کو عہدے سے…

22 minutes ago

Pandit Deendayal Upadhyaya: ’انتودیہ اور ایکاتم مانوواد…‘ پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا کہا؟

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراجِ عقیدت…

1 hour ago