قومی

Eknath Shinde Health Assistance Cell: مہاراشٹر حکومت میں گھمسان! ایکناتھ شندے شروع کرنے جا رہے ہیں خود کا میڈیکل ہیلپ سینٹر، جانئے پورا معاملہ

Devendra Fadnavis Vs Eknath Shinde: مہاراشٹر میں مہایوتی حکومت بننے کے بعد سے ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس کے درمیان کا کولڈ وارکسی سے چھپا نہیں ہے۔ دراصل، ایکناتھ شندے کو پھر سے وزیراعلیٰ بننے کی امید تھی، اس ارادے پر دیویندر فڑنویس نے وزیراعلیٰ بن کر پانی پھیر دیا۔ اس کے بعد سے مسلسل ‘سرد جنگ’ کی خبریں آتی رہی ہیں۔

اس درمیان ایکناتھ شندے اب ایکشن موڈ میں آگئے ہیں۔ شندے نے اپنی پارٹی کے سبھی وزرا کو فیلڈ پر اترکر کام کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایکناتھ شندے 4 مارچ کوڈپٹی چیف منسٹراسسٹنس میڈیکل روم کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے نام سے پہلے سے ہی میڈیکل ہیلپ سینٹرشروع ہے، لیکن اب ایکناتھ شندے کی انٹری کے بعد اب دو دو ہیلپ سینٹر ہونے والے ہیں۔ اب قیاس آرائی یہ بھی ہے کہ دیویندرفڑنویس کو ٹکردینے کے لئے ایکناتھ شندے نے یہ فارمولہ تو نہیں اپنایا ہے۔

کیا ہے شندے کی حکمت عملی؟

ایکناتھ شندے نے اپنے وزیراعلیٰ کی مدت میں 15 ہزار مریضوں کو 419 کروڑ روپئے دیئے۔ اس کام کاج سے اب ایکناتھ شندے کی طرف لوگوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ شندے کے پاس اب پانچ سال ہے، اس حساب سے شندے اپنے قدم رکھ رہے ہیں۔ وزارت کے پہلے فلور پر یہ سینٹر قائم ہونے والا ہے۔ اسی طرح، وزارت کی ساتویں منزل پروزیراعلیٰ کا وار روم ہے، جہاں مہاراشٹر کے اہم پروجیکٹس اور اہم موضوعات کی نگرانی ہوتی ہے۔ اس کے ٹھیک پاس ہی شندے نے ڈی سی ایم کوآرڈی نیشن کمیٹی سینٹر بنا دیا ہے، جس سے وہ بھی ریاست کی اسکیموں کا جائزہ لے سکیں۔

حکومت کی تشکیل اور شندے کی ناراضگی

پہلے توحکومت میں شامل ہونے پرایکناتھ شندے تیارنہیں تھے۔ دوسری طرف حکومت میں نائب وزیراعلیٰ عہدے پرایکناتھ شندے ناراض چل رہے ہیں۔ حال ہی میں ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی میں شندے کوجگہ نہیں دی گئی تھی، لیکن ان کی ناراضگی کے بعد نئے ضوابط بنا کرانہیں شامل کیا گیا۔ اسی طرح، رائے گڑھ اورناسک ضلع کے پالک وزیرعہدے سے متعلق تنازعہ اب حل نہیں ہوپایا ہے۔ شندے شیوسینا کے لیڈر اوران کے حامی بھلے ہی عوامی طورپرحکومت میں سب کچھ ٹھیک ہونے کی بات کہیں، لیکن اندرخانہ نا اتفاقی کی خبریں لگا کرسامنے آرہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: ’فتح ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے!‘ اسکواش میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر امت شاہ نے جوشنا اور ویلون کو دی مبارکباد

ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…

2 hours ago

Home Minister Amit Shah: ایشین گیمز 2026، میراتھن میں ساون برنوال نے جیتا سلور، امت شاہ نے کہا – ’کامیابی کی راہ پر اسی طرح دوڑتے رہیں‘

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین رائفل ٹیم نے جیتا سلور، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…

2 hours ago

Thackeray Brothers Rally Against EC: ایس آئی آر کے خلاف پھر ایک ہوئے راج اور ادھو ٹھاکرے، 4 اکتوبر کو نکالیں گے بڑا احتجاجی مارچ

مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…

3 hours ago