قومی

Monsoon 2023 Updates: شدید بارش کے باعث تباہی! درخت اکھڑیں، بہی گاڑیاں، کئی دریاؤں کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے کر گئی تجاوز

Monsoon 2023 Updates: طوفانی بارش سے ملک بھر میں کہرام برپا ہے۔ ہر طرف لوگ سیلاب اور بارشوں کے خوف سے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سیلاب میں شاہرا، بستیاں اور مکانات تباہ ہو رہے ہیں۔ ندیوں کے تیز بہنے کے باعث پل بہہ رہے ہیں۔ سیلاب کے قہر سے نمٹنے کے لیے ڈیزاسٹر ریلیف ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ دہلی، اتر پردیش، بہار، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ جیسی ریاستوں میں سیلاب کی صورتحال انتہائی خوفناک ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ان ریاستوں کے لیے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ جس میں آئندہ چند روز تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

‘ہائی الرٹ پر دہلی حکومت’

دہلی حکومت کے ایک وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی حکومت ہائی الرٹ پر ہے۔ جیسے ہی جمنا ندی 206 میٹر کی سطح کو عبور کرے گی، ہم دریا کے ساتھ انخلاء شروع کر دیں گے۔

بارش کی وجہ سے کالکا-شملہ لائن بند

ٹرین خدمات پر بارش کے اثر کے بارے میں، نارتھ زون ریلوے کے جنرل منیجر شوبھن چودھری نے کہا کہ گزشتہ 2-3 دنوں کی بارش کی وجہ سے ندی، نالے، نہریں تیز رفتار سے بہ رہی  ہیں اور ٹریک پر پانی آگیا ہے۔ ایسے میں ہم ٹریفک کو روک دیتے ہیں۔ کالکا-شملا لائن سنیچر کی شام بند ہوئی، کل شام امبالہ روٹ کے پل پانی بھر گیا تھا، اس لیے اسے بند کر دیا گیا۔ اب کروکشیتر سے آگے جانا مشکل ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

43 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago