اجیت پوارکی بیوہ سنیترا پوار نے بارامتی ضمنی الیکشن میں بڑی جیت حاصل کی ہے۔
مہاراشٹرکی بارامتی اسمبلی سیٹ پرہوئے ضمنی الیکشن میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی سربراہ اورنائب وزیراعلیٰ سنیترا پوارنے زبردست جیت حاصل کی ہے۔ جیت یقینی ہوتے ہی سنیترا پوارجذباتی ہوگئیں اورانہوں نے اپنی اس کامیابی کوآنجہانی اجیت پوارکووقف کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجیت دادا کے بغیران کا پہلا الیکشن تھا اورانہوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں اس طرح انتخابی میدان میں اترنا پڑے گا۔ ان کے مطابق، بارامتی کی عوام نے جوزبردست ووٹنگ کی ہے، وہی اجیت دادا کے لئے ان کی سچی خراج عقیدت ہے۔
بارامتی اسمبلی سیٹ کے ضمنی الیکشن کے نتیجے کا آج باضابطہ اعلان کیا گیا۔ حالانکہ سنیترا پوارکی جیت پہلے سے ہی یقینی تھی، کیونکہ ان کے خلاف کانگریس، شیوسینا (یوبی ٹی)، این سی پی شرد پوارنے امیدوارنہیں اتارا تھا۔ حالانکہ ان کے خلاف نیوراشٹریہ سماج پارٹی کے امیدواراور21 آزاد امیدوارمیدان میں تھے۔ سنیترا پوارنے 168595 ووٹ حاصل کئے اور167927 سے جیت حاصل کی۔ ان کے خلاف کسی بھی امیدوار کوایک ہزار ووٹ بھی نہیں ملے۔
بارامتی میرا خاندان اورترقی کا عزم
اپنی جیت کے بعد بارامتی کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سنیترا پوارنے کہا کہ بارامتی ان کے لئے صرف ایک انتخابی حلقہ نہیں بلکہ ان کا اپنا خاندان ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اپنے لوگوں کی خدمت کرنے اورترقیاتی کاموں کے ذریعہ اجیت پوارکے ادھورے خوابوں کوپورا کرنے کے لئے ہمیشہ تیاررہیں گی۔ ڈپٹی سی ایم نے لوگوں کویقین دلایا کہ وہ علاقے کی ترقی کے لئے تندہی سے کام کرتی رہیں گی۔ جیت کے درمیان، انہوں نے لوگوں سے امن برقراررکھنے اورمل کرکام کرنے کی پرزور اپیل بھی کی۔
شردپوار اورسپریا سولے کا ادا کیا شکریہ
سنیترا پوار نے اس موقع پرچچا شرد پواراور سپریا سولے کی جم کرتعریف کرکے سب کو حیران کردیا۔ این سی پی سربراہ نے بتایا کہ شروعات میں شرد پوار نے کہا تھا کہ وہ کوئی امیدوار نہیں اتاریں گے، جسے وہ ایک بڑی حمایت کے طورپر دیکھتی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اب تک سپریا سولے اورپوار خاندان نے عوام کے درمیان جس طرح کا اعتماد اورخدمت کا جذبہ قائم کیا ہے، وہ قابل تعریف ہے۔ سنیترا پوار نے وعدہ کیا کہ وہ خاندان کی اس وراثت اور عوامی خدمت کی روایت کو آگے بڑھانے کی پوری کوشش کریں گی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
سعودی حکومت کے میڈیا دفتر نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا فوری جواب…
موڈیز کے تخمینے میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے اثرات…
ویٹیکن کے مطابق، 71 سالہ پوپ تقریباً تین گھنٹے آپریشن تھیٹر میں رہے، جبکہ سرجری…
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور راس…
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان 18 اکتوبر کی مقررہ مدت کے چند روز بعد ہو…
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…