قومی

Demand for suspension of Air India’s Boeing aircraft: ایئر انڈیا کے بوئنگ طیاروں کی سروسز کو سکیورٹی آڈٹ مکمل ہونے تک معطل کرنے کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں پی آئی ایل دائر

احمد آباد طیارہ حادثے کے پیش نظر سپریم کورٹ میں ایک عوامی مفاد کی عرضی (PIL) دائر کی گئی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایئر انڈیا کے بوئنگ طیاروں کی سروسز کو سکیورٹی آڈٹ مکمل ہونے تک معطل کر دیا جائے۔ عرضی میں مرکزی حکومت، ڈی جی سی اے (DGCA)، ایئر انڈیا اور بی سی اے ایس (BCAS) کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ رِٹ پٹیشن سپریم کورٹ کے وکیل اجے بنسل نے دائر کی ہے، جنہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ موجودہ حادثے اور مینٹیننس سے متعلق التوا میں پڑے معاملات کے پیش نظر دو ہفتوں کے اندر اندر ایک مکمل سیکیورٹی آڈٹ تک ایئر انڈیا کے بوئنگ طیاروں کی پروازیں معطل کرنے کا حکم جاری کرے۔

پٹیشن میں اٹھائے گئے اہم نکات

عرضی میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ایئر انڈیا اور دیگر کمرشل ایئر لائنز کے طیاروں کا سیکیورٹی آڈٹ ہونا ضروری ہے تاکہ مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

پی آئی ایل میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ: کیا فریقین شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کے پابند نہیں ہیں، خاص طور پر آئین ہند کے آرٹیکل 21 (زندگی کے حق) کے تحت حاصل کردہ حقوق کے تحفظ کے لیے؟

کیا شہریوں کے حقوق اور جان کی سلامتی کے لیے قلیل مدتی اور طویل مدتی حفاظتی اقدامات کی ضرورت نہیں ہے؟

کیا یہ تفتیش نہیں ہونی چاہیے کہ کیا بھارت کے شہریوں کی زندگیاں ایسے طیاروں کے ذریعے خطرے میں ڈالی جا رہی ہیں، جن کی سیکیورٹی اور سائنسی جانچ پوری نہیں ہوئی ہے؟

وکیل خود متاثرہ مسافر

بتایا گیا ہے کہ پٹیشن گزار اجے بنسل نے 20 مئی 2025 کو دہلی سے شکاگو جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں سفر کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے طیارے میں متعدد تکنیکی خرابیاں محسوس کیں، جس کے بعد یہ عرضی دائر کی گئی۔

احمد آباد حادثہ: 270 افراد ہلاک

یاد رہے کہ احمد آباد طیارہ حادثے میں 270 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ طیارے میں 242  افراد سوار تھے، جن میں 230 مسافر اور 30  کریو ممبر شامل تھے۔ ان میں سے 241  افراد ہلاک ہو گئے جبکہ صرف ایک شخص زندہ بچ سکا، جو سیٹ نمبر 11A  پر بیٹھا تھا۔ یہ طیارہ احمد آباد سے لندن جا رہا تھا اور ٹیک آف کے چند ہی سیکنڈ بعد کریش ہو گیا، جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Building collapses in Chandni Chowk: دہلی کے چاندنی چوک میں زیرتعمیر تین منزلہ عمارت منہدم، دو افراد ہلاک، ملبے میں لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ

چاؤڑی بازار میٹرو اسٹیشن کے قریب گلی ستارہ میں پیش آیا حادثہ، فائر بریگیڈ کی…

35 minutes ago

Nitin Nabin visits the Gorakhnath Temple: بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے گورکھ ناتھ مندر میں کی پوجا ارچنا، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا استقبال

گورکھپور دورے کے دوسرے دن مندر پہنچے نتن نبین، تنظیمی عہدیداروں اور سابق ارکان پارلیمنٹ…

2 hours ago