قومی

Protect Yourself from Air Pollution in Delhi: دہلی کی ہوا ہوئی مزید زہریلی، ماسک پہننا ہوا ضروری، جانئے ماسک خریدتے وقت کن باتوں کا رکھیں خیال

دہلی این سی آر میں ایک بار پھر سانس لینا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ آنکھوں میں جلن، گلے میں خراش اور سینے میں بھاری پن عام شکایت بن گئی ہے۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کمیشن برائے ایئر کوالٹی مینجمنٹ نے ہفتہ کی شام گریپ اسٹیج چار نافذ کر دیا ہے۔ سڑکوں پر لوگ ماسک لگا کر نکل رہے ہیں، لیکن اس کے ساتھ ایک اہم سوال بھی سامنے آ رہا ہے کہ کیا ہر ماسک فضائی آلودگی سے بچاؤ میں مؤثر ہوتا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ صحیح ماسک نہیں پہننا  توتقریباً ماسک نہ پہننے کے برابر ہے۔ صحیح  طریقے سے منتخب کیا گیا اور صحیح فٹنگ والا ماسک نہ صرف زہریلے ذرات کو روک سکتا ہے، بلکہ طویل مدت میں پھیپھڑوں کی صحت کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔

ماسک خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں

آلودگی سے بچاؤ کے لیے بہترین ماسک منتخب کرنے سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اصل اہمیت کس چیز کی ہے۔ سب سے پہلی اور اہم خصوصیت فلٹر کرنے کی صلاحیت ہے۔ اچھے ماسک میں پی ایم ٹو پوائنٹ فائیو جیسے باریک ذرات کو فلٹر کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے، جو اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ پھیپھڑوں اور خون کے بہاؤ میں داخل ہو سکتے ہیں۔ دوسری اہم بات سیل ہے۔ اگر ماسک کے کناروں سے ہوا اندر آ رہی ہو تو زیادہ فلٹر صلاحیت والا ماسک بھی بے اثر ہو جاتا ہے۔

کون سا ماسک زیادہ بہتر ہے

مصروف سڑکوں پر زیادہ وقت گزارنے والے یا پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کے لیے این نائنٹی فائیو یا ایف ایف پی ٹو ریسپیریٹر سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ یہ ٹریفک سے پیدا ہونے والے ذرات سے مضبوط تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ سانس کی بیماریوں جیسے دمہ، الرجی یا سائنَس کے مسائل رکھنے والے افراد کو این نائنٹی نائن جیسے اعلیٰ درجے کے ماسک استعمال کرنے سے اکثر فوری راحت ملتی ہے کیونکہ یہ اور بھی باریک ذرات کو روک لیتے ہیں۔ بہتر سانس لینے کی سہولت والے ماسک، جیسے ایف ایف پی ٹو، اس لیے بھی مؤثر ہیں کہ یہ ہوا کے بہاؤ کو متوازن رکھتے ہیں۔دفاتر جانے والے افراد کے لیے قابلِ استعمال فلٹر والے دوبارہ استعمال ہونے والے این نائنٹی فائیو ماسک آرام دہ، کم خرچ اور دیکھ بھال میں آسان ہوتے ہیں۔ یہ مثالیں واضح کرتی ہیں کہ روزمرہ زندگی میں آلودگی کی نوعیت کے مطابق ماسک کا انتخاب کس طرح کیا جانا چاہیے۔ ماسک کی فٹنگ اور درست استعمال دونوں نہایت اہم ہیں کیونکہ غلط طریقے سے پہننے پر بہترین ماسک بھی مؤثر نہیں رہتا۔

کن لوگوں کے لیے ماسک پہننا ضروری ہے

ویسے تو بڑھتی ہوئی آلودگی سے بچاؤ کے لیے ہر شخص کو ماسک پہننے کی ضرورت ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ جن لوگوں کو سانس کی بیماری ہے ان کے لیے ماسک پہننا خاص طور پر ضروری ہے۔ باہر نکلتے وقت معیاری ماسک استعمال کریں اور ایک ہی ماسک کو کئی دنوں تک مسلسل استعمال کرنے سے گریز کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

39 minutes ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

1 hour ago

Assault Viral Video: قانون کا خوف ختم؟ اوور ریٹنگ کی مخالفت پر نوجوان کو بے رحمی سے پیٹا، ویڈیو وائرل

میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…

3 hours ago

Ishaan Anand New Coordinator of BSP: آکاش آنند کے بعد اب کون؟ مایاوتی نے 27 سالہ ’نئے چہرے‘ ایشان آنند کو سونپی بسپا کی اہم ذمہ داری

اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…

3 hours ago