قومی

Delhi University student attacked with acid: دہلی یونیورسٹی کی طالبہ پر تیزاب سے حملہ، کالج کے قریب لڑکوں نے واردات کو دیا انجام، طالبہ کا ہاتھ جھلسا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی

نئی دہلی: شمال مغربی دہلی کے لکشمی بائی کالج کے قریب اتوار کی صبح ایک خوفناک واقعہ پیش آیا، جب دہلی یونیورسٹی کی دوسرے سال کی طالبہ پر چند لڑکوں نے تیزاب پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب طالبہ کالج کی طرف جا رہی تھی۔ خوش قسمتی سے وہ اپنا چہرہ بچانے میں کامیاب رہی، تاہم اس کا ہاتھ بری طرح جھلس گیا۔

صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا واقعہ

یہ واقعہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک آتش گیر مادہ طالبہ پر پھینکا گیا۔ موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر لڑکی کی مدد کی اور اُسے نزدیکی اسپتال پہنچایا، جہاں اس کے ہاتھوں کے زخموں کا علاج کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق، فی الحال اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایسڈ اٹیک کے تین نامزد ملزمان فرار

دہلی پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مکندپور کی رہائشی 20 سالہ لڑکی پر تیزاب سے حملہ کیے جانے کی اطلاع ملی تھی۔ متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ دہلی یونیورسٹی کی نان کالج اسٹوڈنٹ ہے اور اشوک وہار کے لکشمی بائی کالج میں اپنی کلاس کے لیے جا رہی تھی، جب اچانک اس کا شناسا جیتندر اپنے ساتھیوں ایشان اور ارمان کے ساتھ موٹر سائیکل پر آیا۔ طالبہ کے مطابق، ایشان نے ارمان کو ایک بوتل دی، جس میں موجود تیزاب اُس پر پھینک دیا گیا۔ اس نے اپنا چہرہ بچانے کی کوشش کی لیکن اس کے دونوں ہاتھ جھلس گئے۔ تینوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

ایک ماہ پرانا تنازع، ملزم کرتا تھا پیچھا

متاثرہ طالبہ نے پولیس کو بتایا کہ جیتندر اُس کا پیچھا کرتا تھا اور تقریباً ایک ماہ قبل دونوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا۔ پولیس کی کرائم ٹیم اور ایف ایس ایل (فارنسک) ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ثبوت جمع کیے۔ متاثرہ کے بیان اور زخموں کی نوعیت کی بنیاد پر بھارتیہ نیائے سنہیتا (BNS) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی تفتیش جاری، عینی شاہدین سے پوچھ گچھ

پولیس کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ اور آس پاس کے علاقوں میں تفتیش کر رہی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے اور موقع پر موجود لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا واقعہ کے پیچھے کوئی ذاتی رنجش یا پرانا تنازع تو نہیں تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Swami Chinmayananda Hologram Interaction: ’بھارت تمہارے ساتھ ہے، نریندر‘: وزیر اعظم مودی نے سوامی چنمیانند کے ہولوگرافک اوتار سے کیا مکالمہ

چنمیہ امرت مہوتسو عالمی کانفرنس میں ٹیکنالوجی اور روحانیت کا انوکھا امتزاج، وزیر اعظم نے…

12 minutes ago

Adani Green Earnings: اڈانی گرین کی آمدنی میں 41 فیصد کا اضافہ، لیکن 17,160 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور قرض کا دباؤ کتنا بڑا چیلنج؟

بجلی کی فروخت میں 32 فیصد اضافہ، آپریشنل صلاحیت 20.8 گیگاواٹ تک پہنچی، بیٹری اسٹوریج…

33 minutes ago

Oil India Natural Gas Discovery: آئل انڈیا نے کرشنا گوداوری بیسن میں قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ کیا دریافت

جانچ کے دوران روزانہ 2 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر تک گیس کا بہاؤ ریکارڈ، یومیہ…

53 minutes ago