قومی

Weather Update: دہلی میں آج کرسمس پر رہے گی ہلکی دھوپ، 27 سے 29 دسمبر کے درمیان گھنے کہرے کی وارننگ

قومی راجدھانی دہلی میں آج 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر موسم عام طور پر صاف رہنے کی امید ہے۔ ہلکی دھوپ نکل سکتی ہے، لیکن سردی کی شدت ہے اور دن میں درجہ حرارت کم رہنے کا امکان ہے، سرمائی موسم کے حساب سے دھوپ میں تپش زیادہ نہیں ہوگی، بلکہ سردی سے بچنے کے لیے اضافی کپڑے ضروری ہیں۔ صبح کے اوقات میں کئی علاقوں میں ہلکی دھند اور کہرا دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ موسم خوشگوار رہنے کے باعث لوگوں کو سردی سے کچھ راحت ملنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 19 سے 21 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے، جو معمول سے قدرے کم ہے۔ وہیں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ فی الحال سرد لہر کو لے کر کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے، جس سے شہریوں نے قدرے سکون کا سانس لیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ موسم کی یہ نرمی زیادہ دن برقرار نہیں رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 26 دسمبر سے دہلی اور این سی آر میں موسم کا مزاج ایک بار پھر بدل سکتا ہے۔ اس دوران کہرے کی واپسی کا امکان ہے، جس کے باعث صبح سویرے اور رات گئے حدِ نگاہ میں کمی آ سکتی ہے۔ اس صورتحال کا اثر سڑک اور ریل ٹریفک پر بھی پڑ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے 27 سے 29 دسمبر کے درمیان دہلی این سی آر میں گھنے سے بہت گھنے کہرے کی وارننگ جاری کی ہے۔ ان دنوں صبح کے ابتدائی اوقات میں کہرا زیادہ شدید رہنے کا خدشہ ہے۔ 29 اور 30 دسمبر کو بھی اسی طرح کے حالات برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین نے لوگوں کو خاص طور پر صبح کے وقت احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب دہلی اور این سی آر میں گزشتہ دنوں تیز ہواؤں کے چلنے سے آلودگی کی سطح میں کچھ بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث فضا میں جمی گرد و غبار اور آلودہ ذرات کم ہوئے، جس سے ہوا کے معیار میں بہتری درج کی گئی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق 24 دسمبر کو دہلی کا 24 گھنٹے کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 271 رہا، جو خراب زمرے میں آتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ہواؤں کی رفتار کم ہوگی اور کہرا بڑھے گا، آلودگی کی سطح دوبارہ خراب ہو سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

11 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

12 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

13 hours ago