نئی دہلی :وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز اترپردیش اور اتراکھنڈ کے اہم دورے کے دوران دہرادون میں ایک عوامی تقریب میں دہلی–دہرادون اکنامک کوریڈور کا افتتاح کیا اور ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈگری اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب کے دوران کہا کہ آج ڈاکٹر بانا صاحب امبیڈکر کی جینتی بھی ہے اور وہ تمام اہل وطن کی جانب سے بابا صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں حکومت کے فیصلوں نے آئین کی عظمت کو دوبارہ قائم کیا ہے۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد پورے ملک میں آئین نافذ ہوا ہے اور جن اضلاع میں نکسل ازم ختم ہوا، وہاں بھی آئین کے مطابق کام ہو رہا ہے۔
وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ یکساں سول کوڈ آئین کی توقع ہے اور اتراکھنڈ نے اس سمت میں قدم بڑھا کر ملک کو راستہ دکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی–دہرادون ایکسپریس وے کے افتتاح کے ساتھ ترقی کی ایک نئی منزل حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “میں نے بابا کیدار کے درشن کے بعد کہا تھا کہ اس صدی کی تیسری دہائی اتراکھنڈ کی دہائی ہوگی اور آج یہ ریاست ترقی کے نئے باب رقم کر رہی ہے۔”اس کوریڈور کے بننے سے دہلی اور دہرادون کے درمیان سفر کا وقت 6 گھنٹے سے کم ہو کر تقریباً ڈھائی گھنٹے رہ جائے گا۔ اس منصوبے میں 12 کلومیٹر طویل وائلڈ لائف ایلیویٹڈ کوریڈور شامل ہے جو ایشیا کے طویل ترین کوریڈورز میں شمار ہوتا ہے۔ اس منصوبے کو انسانی و جنگلی جانوروں کے تصادم کو کم کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔
افتتاح سے قبل وزیر اعظم مودی سہارنپور ہوتے ہوئے دہرادون کے دات کالی مندر پہنچے، جہاں انہوں نے پوجا کی۔ اس سے پہلے انہوں نے سہارنپور میں وائلڈ لائف کوریڈور کا جائزہ لیا اور روڈ شو بھی کیا، جہاں عوام نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔تقریباً 13 ہزار کروڑ روپے کے اس منصوبے میں ایشیا کا طویل ترین 12 کلومیٹر ایلیویٹڈ وائلڈ لائف کوریڈور اور 340 میٹر لمبی سرنگ بھی شامل ہے۔ اس منصوبے سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی۔وزیراعظم مودی کے دورے کو لے کر دہرادون میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا، جہاں شہر بھر میں نریندر مودی، نتن گڈکری اور پشکر سنگھ دھامی کے بڑے بڑے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…