بھارت ایکسپریس۔
Highest Temperature in Delhi: دہلی میں گرمی کے سارے ریکارڈ بدھ (29 مئی) کو ٹوٹ گئے۔ پہلی بار دہلی میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے پارکر گیا۔ آج دہلی میں 52.3 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، منگیش پور میں 52.3 ڈگری درجہ حرارت درج کی گئی ہے۔ بدھ کے روز دوپہرڈھائی بجے منگیش پور میں 52 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت درج کی گئی ہے۔ جب دہلی کے منگیش پور میں درجہ حرارت 52.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، اس وقت کی اوسط درجہ حرارت 45.8 ڈگری تھی۔
آئندہ دو دن کیسا رہے گا موسم؟
محکمہ موسمیات نے بدھ کو یومیہ موسم سے متعلق تبادلہ خیال میں بتایا کہ شمال مغربی اور وسطی ہندوستان میں گرمی کی لہرسے لے کر شدید گرمی کی لہرتک کے حالات 30 مئی سے بتدریج کم ہونے کا امکان ہے۔ 31 مئی کو پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ-دہلی کے کچھ حصوں میں شدید گرمی کا امکان ہے۔ مغربی اترپردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش، بہاراورجھارکھنڈ کے مختلف حصوں میں گرمی کی لہرکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ یکم جون 2024 کوپنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ-دہلی، مدھیہ پردیش، بہاراورجھارکھنڈ کے مختلف حصوں میں گرمی کی لہرکا امکان ہے۔ تاہم گرمی کی لہرکے اثرمیں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
منگل کو ریکارڈ کی گئی تھی 50 ڈگری کی درجہ حرارت
صبح ساڑھے 8 بجے ہوا میں نمی کی سطح 43 فیصد تھی۔ اس سے پہلے منگل (28 مئی) کو قومی دارالحکومت میں بہت تیز گرمی دیکھی گئی اور دہلی میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا۔
گرمی سے بچنے کا مشورہ
محکمہ موسمیات نے لوگوں کو گرمی کی لہرسے بچنے اوراحتیاطی تدابیراختیارکرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بڑھتی ہوئی درجہ حرارت کی وجہ سے ہرعمرکے لوگوں کوگرمی سے متعلق بیماری اورہیٹ اسٹروک کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ یہ بچوں، بوڑھوں اورسنگین بیماریوں میں مبتلا افراد کے لئے صحت کے حوالے سے انتہائی تشویشناک بات ہے۔ آئی ایم ڈی نے لوگوں کو گرمی اور پانی کی کمی سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری طرف، چلچلاتی گرمی کے درمیان، دہلی میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ مانگ 8,302 میگاواٹ کی اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…