دہلی میں مانسون کی پہلی بارش ہوتے ہی سڑکوں پر پانی جمع اور ٹریفک جام کا مسئلہ ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ برسوں سے دارالحکومت کے شہری پہلی ہی بارش کے بعد سڑکوں پر پانی بھرنے اور آمد و رفت متاثر ہونے کا سامنا کرتے رہے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے حکومت کو گھیرا
اس دوران سابق وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کی حکومت پر ہر سال مانسون سے قبل بڑے دعوے کرنے، لیکن زمینی سطح پر مؤثر انتظامات نہ ہونے کے الزامات لگتے رہے۔اب دہلی میں نئی حکومت قائم ہے اور اروند کیجریوال اپوزیشن کے کردار میں ہیں۔ دہلی کی سڑکوں پر جب برسات کی پہلی بارش سے ہی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا تو انہوں نے وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا اور بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ ایک سال کے اندر پوری دہلی کو پانی میں ڈبو دیا گیا ہے۔دوسری جانب بی جے پی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس بار کئی حساس مقامات پر پہلے کے مقابلے بہتر انتظامات کیے گئے۔ خاص طور پر منٹو برج اور پل پرہلاد پور انڈر پاس، جو ہر مانسون میں پانی جمع ہونے کی علامت بن جاتے تھے، وہاں بارش سے قبل خصوصی تیاریاں کی گئیں۔
دہلی حکومت کے دعوے
حکومت کی مانیں تو منٹو برج پر جدید خودکار سینسر سے لیس پمپ نصب کیے گئے، جبکہ پل پرہلاد پور میں اضافی ہائی کیپیسٹی پمپ پہلے ہی لگا دیے گئے تھے۔ اسی وجہ سے شدید بارش کے باوجود ان مقامات پر پانی زیادہ دیر تک جمع نہیں ہونے دیا گیا اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی۔
آبی نکاسی کے حوالے سے بھی حکومت نے دعویٰ کیا کہ اس بار نالوں کی صفائی کے کام کی نگرانی کے لیے جیو ٹیگنگ اور ڈیجیٹل حاضری جیسے نظام اپنائے گئے، تاکہ صفائی کے کام میں شفافیت برقرار رہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کئی مقامات پر وزراء، عوامی نمائندے اور افسران خود میدان میں موجود رہے اور نکاسیٔ آب کے کام کی نگرانی کرتے رہے۔ اس کے برعکس، اپوزیشن نے دہلی کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے والی تصویروں کے حوالے سے الزام لگایا ہے کہ بارش نے ایک بار پھر حکومتی دعوؤں کی حقیقت سامنے لا دی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں روہت شرما نے شاندار بلے بازی کرتے…
افغانستان میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جمعرات کی صبح…
دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز FZ-1073 میں 30 ہزار فٹ…
ایشیئن گیمز 2026 کے مردوں کے کرکٹ مقابلے کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش…
جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس دنیش بھٹ کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ…
الیکشن کمیشن کے اندرونی اختلافات کی خبروں کے درمیان سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین نے…