قومی

First Vande Bharat Between Dehra Dun and Delhi: دہرہ دون سے دہلی تک پہلی وندے بھارت ایکسپریس کی شروعات۔ پی ایم مودی نے ہری جھنڈی دکھاکر کیا روانہ

دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہرہ دون سے دہلی کے درمیان چلنے والی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے دہلی تک چلے والی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

افتتاحی پروگرام کے دوران پی ایم مودی نے کہا کہ دہلی اور دہرادون کے درمیان چلنے والی یہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ملک کی راجدھانی کو تیز رفتاری سے جوڑے گی۔ اس ٹرین سے دہلی اور دہرادون کے درمیان سفر کا وقت کافی کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین میں موجود سہولیات اس سفر کو پرلطف بنانے والی ہیں۔

پی ایم مودی نے اپنے بیرون ملک کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی چند گھنٹے پہلے میں تین ممالک کا دورہ کرکے آیا ہوں، آج پوری دنیا ہندوستان کی طرف امید سے دیکھ رہی ہے۔ جس طرح سے ہم نے اپنی معیشت کو مضبوط کیا ہے، جس طرح سے ہم غربت سے لڑ رہے ہیں اس سے پوری دنیا کا اعتماد بڑھا ہے۔

 

پی ایم نریندر مودی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ دیو بھومی آنے والے وقت میں پوری دنیا کے روحانی شعور کے لیے کشش کا مرکز بنے گی۔ ہمیں انہوں نے مزید کہا کہ اس صلاحیت کے مطابق اتراکھنڈ کو بھی ترقی دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ جس طرح سے امن و امان کو سب سے اوپر رکھتے ہوئے ترقی کی مہم کو آگے بڑھا رہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 2014 سے پہلے 5 سالوں میں اتراکھنڈ کو ریل بجٹ میں اوسطاً 200 کروڑ روپے سے کم ملا، اس سال اتراکھنڈ کا ریل بجٹ 5000 کروڑ روپے ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی تین ممالک کے اہم دورے کے بعد جمعرات (25 مئی) کی صبح واپس ہندوستان لوٹ آئے ہیں۔ دہلی کے پالم ایئرپورٹ پر بی جے پی کارکنان سمیت پارٹی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزراء اوراراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندرمودی کا پورے جوش کے ساتھ استقبال کیا۔ جاپان، آسٹریلیا اورپاپوا نیوگنی کے اہم دوروں پر تقریباً 50 سے زیادہ پروگراموں کے بعد ہندوستان لوٹے وزیراعظم مودی آرام نہیں کرنے والے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

1 hour ago

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

3 hours ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

5 hours ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

5 hours ago