قومی

Action On Drug Smugglers: بین ریاستی منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، دہلی پولیس نے 4 کو کیا گرفتار، 2 ہزار انجیکشن برآمد

نئی دہلی: دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ایک بین ریاستی ڈرگ سپلائی گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس کارروائی میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں ممنوعہ منشیات برآمد کی گئی ہیں۔ برآمد شدہ مواد میں 59,925 الپرازولم گولیاں اور 2,000 ریکسوجیسیک (بیوپرینارفن) انجیکشن شامل ہیں، جو نوجوانوں کو نشے کی لت میں دھکیلنے کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی سے گینگ کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

مخبر کی اطلاع پر جال بچھایا گیا
7 مارچ کی شام دہلی-این سی آر علاقے میں کرائم برانچ کی ٹیم نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر نگرانی شروع کی۔ شام تقریباً 6:20 بجے شاستری پارک کے بابا شیام گیری مندر کے قریب ایک مخبر نے اطلاع دی کہ سونیا وہار کے رہائشی وپین کمار پال الپرازولم اور ٹراماڈول جیسی ممنوعہ منشیات کی غیر قانونی سپلائی کر رہا ہے۔ اطلاع تھی کہ وہ شام 7:30 سے 8:30 بجے کے درمیان یمنا برج کے پاس، کشمیری گیٹ کی طرف، پنجاب کے بٹالہ کے رہائشی سلمان خان کو یہ منشیات فراہم کرے گا۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر جال بچھایا اور رات 8:25 بجے وپین کمار پال کو پلاسٹک کے تھیلے کے ساتھ فٹ پاتھ پر کھڑا دیکھا۔ کچھ دیر بعد سلمان خان آٹو سے پہنچا اور جیسے ہی وپین نے تھیلا سلمان کو دیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا۔

ہزاروں گولیاں برآمد
تلاشی کے دوران تھیلے سے ایک کارٹن ملا، جس میں 100 ڈبے الپرازولم کے تھے۔ گنتی کرنے پر کل 59,925 گولیاں برآمد ہوئیں، جن کا وزن تقریباً 8.09 کلو تھا۔ ملزمان کے پاس کوئی قانونی بل یا ڈاکٹر کا نسخہ موجود نہیں تھا۔ موقع پر ایف ایس ایل ٹیم اور ڈرگ انسپکٹر نے جانچ کی اور یہ منشیات سائیکوٹراپک ڈرگز قرار پائیں، جنہیں بغیر ڈاکٹر کی ہدایت کے لینا خطرناک ہے۔

پوچھ تاچھ سے کھلا بڑا راز
پوچھ تاچھ میں دونوں نے بتایا کہ یہ سپلائی مظفر نگر کے عبد الرحمن عرف ریحان نے منگوائی تھی اور اسے پنجاب کے برنالا میں “منی” نامی شخص تک پہنچانا تھا۔ پولیس نے 13 مارچ کو مظفر نگر سے عبد الرحمن اور روی گرگ کو گرفتار کیا۔ ان کے کرایہ کے کمرے کی تلاشی میں 2,000 ریکسوجیسیک انجیکشن برآمد ہوئے، جن کی کل مقدار تقریباً 4,000 ملی لیٹر یعنی 8 کلو تھی۔

گرفتار ملزمان کے نام
گرفتار افراد میں شامل ہیں: سلمان خان (پٹیالا، پنجاب)، وپین کمار پال (سونیا وہار، دہلی)، عبد الرحمن عرف ریحان (مظفر نگر، یو پی) اور روی گرگ (مظفر نگر، یو پی)۔ پولیس ان سے مزید انکشافات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ گینگ دہلی، یو پی اور پنجاب میں فعال تھا۔

نشے کے خلاف مہم جاری
دہلی پولیس مسلسل منشیات کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے اور یہ اقدام اسی مہم کا ایک اہم حصہ ہے۔ پولیس عوام سے اپیل کر رہی ہے کہ اگر انہیں ایسے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع ہو تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں، تاکہ معاشرے کو منشیات کے خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔ یہ کارروائی دہلی پولیس کی محتاط نگرانی اور خفیہ اطلاع پر کی گئی پیش بندی کا مظہر ہے، جس سے نوجوان نسل کو منشیات کی لت سے بچانے میں مدد ملے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Election Commission: ایس آئی آر تنازع کے درمیان سرگرم ہوا الیکشن کمیشن، سوشل میڈیا پر وضاحت اور قواعد میں رعایت دے کر اعتماد جیتنے کی کوشش

ایس آئی آر تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر سرگرم ہوکر وائرل دعوؤں…

12 minutes ago

Border face-off: اروناچل پردیش میں آمنے سامنے کی صورت حال پر چین کا ردعمل، کہا-’’ہم معاہدے پر پوری طرح کررہے ہیں عمل‘‘

جمعہ کو ہندوستانی وزارت خارجہ نے اروناچل پردیش میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ساتھ…

43 minutes ago

Gold Price Fall Down: سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ! دکانوں کے باہر لمبی قطاریں، چین میں سونے کی خریداری کے لیے مچی ہوڑ

عالمی بازار میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ کے بعد شینزن کے شوبے گولڈ…

55 minutes ago

HRF calls for release of Mahrang Baloch: انسانی حقوق فاؤنڈیشن کا ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کا مطالبہ، جیل میں مقدمے کی سماعت اور صحت پر تشویش

فاؤنڈیشن نے دہشت گردی کے الزامات کو ’سیاسی محرکات پر مبنی‘ قرار دیا، بلوچستان میں…

1 hour ago