نئی دہلی :ملک بھر میں اس وقت موسم کے دو مختلف اور حیران کن رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایک جانب شدید گرمی سے پریشان عوام کے لیے بارش راحت کا پیغام لے کر آ رہی ہے، جبکہ دوسری جانب کئی علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق 18 جون کو ملک کے مختلف حصوں میں موسم میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔ خلیج بنگال سے آنے والی نمی اور میدانی علاقوں میں بننے والے سائیکلونک سرکولیشن کے باعث تقریباً 13 ریاستوں میں آندھی، طوفان اور موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دوسری طرف مانسون تیزی سے دہلی اور ممبئی کی جانب بڑھ رہا ہے، اگرچہ ایل نینو کے اثرات کے باعث اس کی رفتار معمول سے کچھ سست ہے۔دہلی -این سی آر کے باشندوں کے لیے خوشخبری ہے کہ آئندہ تین دن تک شدید گرمی اور لو سے بڑی راحت ملنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آسمان پر بادل چھائے رہیں گے جبکہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی اور موسم خوشگوار ہو جائے گا۔
پہاڑی ریاستوں میں بھی موسم کا مزاج بدلنے والا ہے۔ اتراکھنڈ کے نینی تال، باگیشور، الموڑہ، پتھورا گڑھ، چمولی، ہری دوار اور رودر پریاگ سمیت کئی علاقوں میں تیز آندھی اور شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے-بہار میں 20 جون تک طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سیوان، پورنیہ، دربھنگہ، بھاگلپور، کشن گنج، سہرسا اور دیگر اضلاع میں 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مدھیہ پردیش میں بھی پری مانسون سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ ریاست کے 30 اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے جہاں دوپہر کے بعد 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ ریاست میں مانسون کی باقاعدہ آمد 20 سے 23 جون کے درمیان متوقع ہے۔ادھر اتر پردیش میں موسم دو مختلف شکلیں اختیار کیے ہوئے ہے۔ ایک طرف سون بھدر کے راستے 22 سے 23 جون کے درمیان مانسون کی آمد کی توقع ہے، جبکہ دوسری جانب ریاست کے 26 سے زائد اضلاع شدید گرمی اور لو کی زد میں رہیں گے۔ پرتاپ گڑھ، گونڈا، بہرائچ، بارہ بنکی، رائے بریلی، ایودھیا، سون بھدر، وارانسی، مرزاپور اور دیگر اضلاع میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔راجستھان، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، گجرات، تمل ناڈو اور آسام سمیت دیگر ریاستوں میں بھی آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں موسم غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت نے کانگریس لیڈروں راہل گاندھی، ملیکارجن…
ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…
انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…
دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…
جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…
بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 223 رنز بنائے، حسن محمود نے…