قومی

Delhi-NCR Air Taxi Proposal: دہلی-این سی آر میں ٹریفک جام سے ملے گی  نجات؟ ہوائی ٹیکسیوں کے ذریعے 10 منٹ میں 2 گھنٹے کا سفر ممکن، جانیے مکمل پروجیکٹ

دہلی-NCR کی سڑکوں پر رینگتے ٹریفک اور گھنٹوں کے جام سے پریشان لوگوں کے لیے ایک خوشخبری ہو سکتی ہے۔ بھارتی صنعت سنگم (CII) نے ایک ایسا منصوبہ پیش کیا ہے، جو اگر عملی شکل اختیار کر گیا تو گروگرام سے کناٹ پلیس (CP) یا جیور ایئرپورٹ تک کا سفر صرف چند منٹوں میں مکمل ہو جائے گا۔ سی آئی آئی کی رپورٹ میں e-VTOL (الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ) ٹیکنالوجی پر مبنی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

e-VTOL کیا ہے اور کیسے کام کرے گا؟

اس منصوبے کے تحت ایسے ایئرکرافٹ استعمال کیے جائیں گے جو ہیلی کاپٹر کی طرح سیدھے اوپر اٹھ کر پرواز کر سکتے ہیں اور زمین پر نیچے اتر سکتے ہیں۔ انہیں ٹیک آف یا لینڈنگ کے لیے لمبے رن وے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ رپورٹ میں گروگرام، کناٹ پلیس اور جیور ایئرپورٹ کے درمیان ایئر کوریڈور بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہے تو جو سفر ابھی 1 سے 2 گھنٹے میں طے ہوتا ہے، وہ صرف 10 سے 15 منٹ میں مکمل ہو جائے گا۔

DGCA کے قواعد و ضوابط کیا ہیں؟

ایوی ایشن ایکسپرٹ ڈاکٹر سوبھاش گوئل کے مطابق دہلی-NCR کا ایئر اسپیس پہلے ہی کافی مصروف ہے۔ ایسے میں ایئر ٹیکسی کے لیے الگ ایئر ٹریفک مینجمنٹ، نئے رُوٹ اور ATC سسٹم کی ضرورت ہوگی۔ ڈاکٹر گوئل کے مطابق DGCA کو e-VTOL کے لیے الگ سے سیفٹی اسٹینڈرڈ، لائسنسنگ پراسیس اور ایمرجنسی پروٹوکول بنانے ہوں گے۔خراب موسم میں پرواز کے لیے آٹونومس کنٹرول اور ایمرجنسی لینڈنگ کا انتظام بہت ضروری ہوگا۔ ساتھ ہی بیٹری رینج اور چارجنگ انفراسٹرکچر پر بھی کام کرنا ہوگا تاکہ ایک دن میں کئی پروازیں ممکن ہو سکیں۔

کیا عام آدمی کی جیب پر بھاری پڑے گا؟

اکانومک ایکسپرٹ آکاش جندل کے مطابق شروع میں یہ سروس مہنگی ہو سکتی ہے۔ عام شہری کے لیے کرایہ زیادہ ہو سکتا ہے، لیکن جیسے جیسے اس کا دائرہ وسیع ہوگا اور زیادہ لوگ استعمال کریں گے، کرایہ کم ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو مل کر فینڈنگ ماڈل اور سبسڈی پر کام کرنا ہوگا۔

مستقبل کی راہ اور چیلنجز

یہ پروجیکٹ سننے میں جتنا شاندار لگتا ہے، اسے عملی شکل دینے میں اتنی ہی مشکلات ہیں۔ شور کی آلودگی، ایئر ٹریفک کنٹرول، سیفٹی اسٹینڈرڈز اور ورٹی پورٹ نیٹ ورک تیار کرنا آسان نہیں ہوگا۔ فی الحال یہ منصوبہ تجویز اور پلاننگ کے مرحلے پر ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا حکومت اور متعلقہ ایجنسیاں ان چیلنجز پر قابو پا کر دہلی کے ٹریفک سے نجات کے لیے آسمان کا راستہ کھول پائیں گی؟

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

40 minutes ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

47 minutes ago

Delhi HC Order: پی ایم مودی کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیپ فیک تصویر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…

2 hours ago